تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

آزاد کشمیر الیکشن: پی پی رہنما چوہدری یاسین پر قتل کا مقدمہ درج

مظفر آباد: گذشتہ روز چڑھوئی میں فائرنگ سے جاں بحق پی ٹی آئی کارکنان کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مقدمہ پی پی رہنماچوہدری یاسین پی پی رہنما چوہدری یاسین کے خلاف درج کیا گیا ہے، مقدمے میں ان کے دو بیٹوں سمیت چار افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

مقدمے میں قتل اور دیگر دفعات کو شامل کیا گیا ہے، چڑھوئی میں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہوئے تھے۔

چوہدری یاسین حالیہ انتخابات میں دو حلقوں سے کامیاب ہوئے ہیں ان کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی سے ہے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر مراد سعید نے آج پی ٹی آئی کے جاں بحق کارکنان کے اہل خانہ سے رابطہ کیا تھا اور انہیں ہر صورت میں انصاف کی فراہمی کا وعدہ کیا، انہوں نے اہل خانہ سےتعزیت اور شہدا کےدرجات کی بلندی کی دعا کی۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر انتخابات 2021: فائرنگ سے تحریک انصاف کارکن جاں بحق

وفاقی وزیرمرادسعید کا کہنا تھا کہ شہدا کے اہل خانہ کا غم ہمارا غم ہے، پی ٹی آئی اور قیادت شہید کارکنان کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑی ہے، اس موقع پر جاں کارکن ظہیر نے بتایا کہ امیدوار نےسب کےسامنے کہا یہ پی ٹی آئی والے ہیں ان کومارو، انصاف چاہیے قاتل ابھی تک گرفتار نہیں ہوا۔

جس پر مراد سعید کا کہنا تھا کہ معصوموں کا خون بہانے والوں کو کٹہرے میں لائیں گے، انصاف کی فراہمی کے لیےہم ہرحد تک جائیں گے اور کارکنان کاخون رائیگاں نہیں جانے دینگے۔

Comments

- Advertisement -