ہفتہ, اگست 15, 2026
اشتہار

پولیس نے اہم پی ٹی آئی رہنما کی گرفتاری ظاہر کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر اکرم چیمہ کی گرفتاری ظاہر کر دی۔ وہ دو روز قبل لاپتا ہوگئے تھے۔

پولیس کے مطابق اکرم چیمہ کو ڈی ایس پی کی موبائل جلانے کے الزام میں گرفتار کیا۔ ان کے خلاف دہشتگردی ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ اکرم چیمہ کے خلاف مقدمہ مبینہ ٹاؤن تھانے میں درج کیا گیا، انہیں دو دن کے ریمانڈ کے بعد کل انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اکرم چیمہ کے ساتھ عابد جیلانی بھی لاپتا ہوئے تھے۔ رہنما پی ٹی آئی راجہ اظہر نے بتایا تھا کہ عابد جیلانی چئیرمین شاہ فیصل ٹاون ہیں، دونوں رہنما ادارہ نور حق میں اجلاس میں موجود تھے۔

اکرم چیمہ 2018 میں این اے 239 کورنگی سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں