ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

کوالاہلی اسپتال کی تباہی، امریکی اخبار نے حقیقت آشکار کردی

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی اخبار غزہ میں کو الاہلی اسپتال کی تباہی کے حوالے سے اہم حقائق سامنے لے آیا، نیویارک ٹائمز نے اسرائیل کو الاہلی اسپتال کی تباہی کا ذمے دار قرار دے دیا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسپتال کی تباہی کے شواہد کا جائزہ لینے کے بعد تحقیقات کی گئیں، شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ اسپتال کو نشانہ غزہ کے بجائے اسرائیل سے بنایا گیا ہے۔

یاد رہے کہ رواں ماہ غزہ کے اسپتال میں میزائل حملے میں 400 سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے تھے، شہید ہونے والوں میں خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد شامل تھی۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق 7 اکتوبر سے اسرائیلی بمباری سے اب تک فلسطین میں شہید ہونے والوں کی تعداد 6 ہزار 546 تک پہنچ چکی ہے۔

دوسری جانب غزہ میں الجزیرہ ٹی وی کے بیوروچیف وائل الدحدوح کے گھر پر اسرائیلی فضائی حملے میں پورا خاندان شہید ہوگیا، شہید ہونے والوں میں اہلیہ، بیٹا اور سات سالہ بیٹی شامل ہیں۔

وحشی اسرائیلی فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد میں ہر گزرتے دن کیساتھ اضافہ ہورہا ہے۔

اسرائیلی جارحیت سے پردہ اٹھانے والے صحافی وائل الدحدوح کے اہلخانہ کو شہید کردیا گیا، الجزیرہ ٹی وی کے غزہ میں بیوروچیف کی رہائش گاہ پر اسرائیلی فضائی حملہ ہوا، حملے میں اُن کی اہلیہ، ہائی اسکول میں پڑھنے والا بیٹا اور سات سالہ بیٹی شہید ہوگئی۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق الجزیرہ چینل کے نمائندے کا خاندان النصیریہ کے پناہ گزین کیمپ میں موجود تھا۔

خاندان کی شہادت کے بعد الجزیرہ چینل کے نمائندے کی شہید ننھی بیٹی کو گود میں اٹھائے اسپتال سے نکلنے اور شہید بیٹے کی میت کو دیکھنے کی ویڈیوز وائرل ہورہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں