جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

معروف کامیڈین البیلا کو گزرے 15 برس بیت گئے

اشتہار

حیرت انگیز

معروف کامیڈین البیلا کومداحوں سے بچھڑے15 برس بیت گئےلیکن ان کی یادآج بھی دلوں میں زندہ ہے، وہ اسٹیج ڈراموں میں کامیابی کی ضمانت سمجھے جاتے تھے۔

پاکستان کے نامور ورسٹائل اداکار حاجی البیلا کی آج پندرویں برسی منائی جارہی ہے۔ البیلا نے اپنے فنی کیرئیر کے دوران فلم ٹی وی اور تھیٹر پر اداکاری کے جوہر دکھائے اور بھرپور شہرت حاصل کی ۔

اختر حسین عرف البیلا انیس سو اکیالیس میں ضلع گوجرہ کی تحصیل ٹوبہ ٹیک سنگھ میں پیدا ہوئے۔ ان کی پہلی فلم رشتے انیس سو تریسٹھ میں ریلیز ہوئی لیکن ان کی شہرت کی اصل وجہ اسٹیج پر مکالموں کی منفرد انداز میں ادائیگی بنی۔البیلا کی سپر ہٹ پنجابی فلموں میں بھریا میلہ، باؤ جی اور عشق نچاوے گلی گلی شامل ہیں۔البیلا نے مجموعی طور پر 215 فلموں میں کام کیا۔

البیلا نے زیادہ تر کام سٹیج ہی کے لئے کیا، اداکار امان اللہ کے ساتھ ان کی جوڑی نے سٹیج ڈراموں میں بہت مقبولیت حاصل کی۔کردار چاہے کیسا ہی کیوں نہ ہوتا، وہ اسے خوبصورتی سے نبھاتے، البیلا کے ہم عصر فنکار تھیٹر پر ان کے برجستہ فقروں کے معترف رہے ہیں۔

ان کا شمار تھیٹر کے بانی فنکاروں میں ہوتا تھا ، انہوں نے سینکڑوں سٹیج ڈرامے کئے ، ان کے سٹائل کو آج بھی لوگ یاد رکھے ہوئے ہیں،حاجی البیلا 17جولائی 2004 کو 63سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے ۔ ان کی اداکاری آج بھی نئے اداکاروں کیلئے ایک سبق ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں