ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

ہالی وڈ اداکار ایلک بولڈون کی مشکلات میں مزید اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

ہالی وڈ اداکار ایلک بولڈون کی مشکلات میں مزید اضافہ، ان کے خلاف ایک اور مقدمہ دائر کردیا گیا ہے۔

ایلک بولڈون نے گزشتہ ماہ 21 اکتوبر کو فلم ’رسٹ‘ کی شوٹنگ کے دوران فائرنگ کی تھی، جس کے باعث فلم کی ڈائریکٹر فوٹوگرافی 42 سالہ ہیلینا ہچنس موقع پر ہلاک جب کہ ہدایت کار 48 سالہ جول سوزا زخمی ہوئے تھے۔

ایلک بولڈون کے خلاف گزشتہ ہفتے ’رسٹ‘ کے ہیڈ آف لائٹنگ سرج سویٹنائے نے سول مقدمہ دائر کیا تھا، اب ان کے خلاف ٹیم میں شامل دوسری خاتون رکن بھی مقدمہ دائر کرتے ہوئے ان پر سنگین الزامات عائد کردیئے۔

- Advertisement -

غٖیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایلک بولڈون کے خلاف ’رسٹ‘ کی اسکرپٹ سپروائزر ممی مشیل نے لاس اینجلس کی سپریم کورٹ میں سول مقدمہ دائر کیا، خاتون نے مقدمے میں دعویٰ کیا کہ فلم کے اسکرپٹ کے مطابق ایلک بولڈون کو فائرنگ کرنی ہی نہیں تھی، انہوں نے از خود اسکرپٹ اور شوٹنگ کا حصے نہ ہونے کے باوجود فائرنگ کی۔

یہ بھی پڑھیں: ہالی وڈ اداکار ایشٹن کچر کی خلائی ٹکٹ واپس کرنے کی وجہ منظر عام پر

خاتون نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ ایلک بولڈون نے ہتھیار کو خود چیک نہیں کیا، انہوں نے ٹیم کے دیگر ارکان کی چیکنگ پر اکتفا کرکے شوٹنگ سیکیورٹی کے پروٹوکولز کی خلاف ورزی کی۔

خاتون کے مطابق جس سین میں اداکار نے فائرنگ کی، اسی سین میں انہیں تین مختلف مناظر شوٹ کروانے تھے، جن میں فائرنگ کا کوئی بھی سین نہیں تھا۔

مقدمے میں خاتون نے ہرجانے کی رقم کے مطالبے کے علاوہ اداکار سے معافی کا مطالبہ بھی کیا ہے، تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا کہ انہوں نے کتنی رقم کا مطالبہ کیا ہے؟

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں