تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

’’حمنہ کے لیے دو رشتے میں لے کر آیا تھا‘‘

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے سینئر اداکار وسیم عباس کے بیٹے اداکار علی عباس نے اپنی زندگی کا اہم واقعہ بتادیا۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈراموں میرے اپنے میں حاجرہ یامین کے ساتھ مرکزی کردار نبھانے والے اداکار علی عباس نے اہلیہ حمنہ کے ساتھ نجی ٹی وی کے مزاحیہ شو میں شرکت کی اور اپنے کیریئر سمیت نجی زندگی سے متعلق گفتگو کی۔

علی عباس نے بتایا کہ انہیں ریسلنگ دیکھنے کا بہت شوق ہے بچپن میں وہ ریسلر شان مائیکل کی طرح اسٹنٹ کرتے ہوئے زخمی ہوگئے تھے، انہوں نے مشہور ریسلر دی راک کا مشہور جملہ بھی دہرایا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ali Abbas (@aliabbasofficial)

شو میں ایک مداح کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ منفی یا سنجیدہ کیریکٹر نہیں کرتا بہت سے ڈراموں میں مثبت کردار نے بھی نبھائے ہیں۔

علی عباس نے بتایا کہ وہ خواب میں ایوارڈ وصول کرتے ہوئے سب کا شکریہ ادا کررہے ہوتے تھے، اہلیہ حمنا نے بتایا کہ ایوارڈ شو سے زیادہ انہیں اپنی ریسلنگ بیلٹ کی باتیں کرتے ہیں ابھی تک ان کے اندر ایک ریسلر چھپا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ali Abbas (@aliabbasofficial)

حمنہ نے بتایا کہ وہ اپنے ریسلر کے کرتب دکھاتے ہوئے کہنی پر چوٹ لگوا بیٹھے تھے ان کی کہنی سائیڈ ٹیبل پر لگ گئی تھی اور پیر میں بھی چوٹیں آئی تھیں۔

ایک سوال کے جواب میں حمنہ نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ یہ بہت شرارتی ہیں اور میں تو اب بھی کہتی ہوں کہ پورے خاندان کا بدمعاش لڑکا میرے حصہ میں آیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ali Abbas (@aliabbasofficial)

مداح نے علی سے کہا کہ آپ کوئی ایسا کردار بھی کریں کہ ہم اسے اپنائیں تو گھر والے غصہ نہ ہوں، اس پر اداکار نے کہا کہ آپ گھر والوں کی عزت کریں والدین جتنا بھی ڈانٹ ڈپٹ کرلیں ان پر کبھی غصہ نہ کریں ان کی ڈانٹ میں بھی ہمارے لیے پیار اور صلاح ہوتی ہے۔

Comments

- Advertisement -
نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں