اشتہار

علی امین گنڈاپور نے فضل الرحمان سے متعلق دعویٰ کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ فضل الرحمان کو پہلے بھی شکست دی اور دوبارہ پھر شکست دوں گا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور رہائی کے بعد پہلی بار ڈیرہ اسماعیل خان پہنچے جہاں انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔

علی امین گنڈا پور نے اپنی پریس کانفرنس میں کہا کہ گزشتہ الیکشن میں بھی میں نے مولانا فضل الرحمان کو ہرایا تھا اور اگلے الیکشن میں بھی انہیں شکست دوں گا۔

- Advertisement -

پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں جنگل کا قانون ہے، آئین اور قانون کو توڑا جا رہا ہے۔ ہمارے اوپر دہشتگردی کے مقدمات قائم کیے جا رہے ہیں اور عمران خان پر مقدمات قائم کر کے انہیں تنگ کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگلی حکومت پی ٹی آئی کی ہوگی۔ انہوں نے الیکشن نہ کرایا تو آرٹیکل 6 کے لیے تیار ہو جائیں اور اس کی سزا سزائے موت ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں