اشتہار

’بانی پی ٹی آئی نے کہا اقتدار میں آکر فتح مکہ ماڈل پر جائیں گے‘

اشتہار

حیرت انگیز

علی محمد خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نےکہا اقتدار میں آکر فتح مکہ ماڈل پر جائیں گے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے آج جیل میں ملاقات ہوئی جس میں بانی پی ٹی آئی نے کہا ہم کسی سےکوئی سیاسی انتقام نہیں لیں گے ہم ملک اورقوم کو آگے لے کر جائیں گے۔

علی محمدخان نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نےکہا ملک کو آگے لے جانے کیلئے سچ، درگزرکی طرف جانا ہو گا اقتدار میں آکر ملک کو سیاسی استحکام کی طرف لےجائیں گے۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ ہماری نشستیں 160 سے زائد ہیں مینڈیٹ ملتا ہے تو حکومت بنا سکتے ہیں بانی پی ٹی آئی مسلم لیگ ن یا پیپلزپارٹی کیساتھ اتحاد کے حق میں نہیں ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں