ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

علی ظفر کی میشا شفیع کو ایک بار پھر معافی مانگنے کی پیش کش

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: گلوکار علی ظفر نے ایک بار پھر میشا شفیع کو مشورہ دیا ہے کہ اگر میشا اپنے الزامات کی معافی مانگ لیں تو معاملات بہتر ہوسکتے ہیں۔

تفصٰلات کے مطابق گلوکارہ میشا شفیع کو جیمنگ سیشن میں علی ظفر نے ہراساں کیا یا نہیں، اس معاملے پر لاہور کی عدالت میں گواہان کے بیانات پر میشاشفیع کے وکلاء نے جرح مکمل کرلی۔

علی ظفر کی جانب سے پیش ہونے والے گواہان نے میشا شفیع کے الزامات کو مسترد کیا، جس پر میشا شفیع کے وکیلوں نے دو سماعتوں میں جرح مکمل کی، عدالت نے کیس کی سماعت گیارہ جون تک ملتوی کر دی اور آئندہ سماعت پر علی ظفر کے منیجر سمیت دیگر گواہان کو شہادت کے لیے طلب کرلیا۔

مزید پڑھیں: میشا شفیع کے وکیل نے علی ظفرکے گواہوں پر جرح مکمل کرلی

یہ بھی پڑھیں: علی ظفر / میشا شفیع تنازع، 7 گواہان کا بیانِ حلفی عدالت میں جمع

درخواست گزار گلوکارعلی ظفر کے گواہان نے جرح کے دوران کہا کہ وہ گانے کی ریہرسل کے دوران موجود تھے، وہاں میشا شفیع کے ساتھ ہراسانی کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔

اے آر وائی سے گفتگو کرتے ہوئے علی ظفر کی وکیل عمبرین نے کیس کی پیشرفت کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ تمام گواہان کے بیانات قلم بند کیے جاچکے، اگر میشا شفیع معافی مانگ لیں تو معاملات حل ہوسکے ہیں وگرنہ عید کے بعد کی سماعت پر گلوکار کی جانب سے مالی نقصانات کے شواہد عدالت میں پیش کیے جائیں گے۔

اسے بھی پڑھیں: میشا شفیع تنازع: علی ظفر جعلی اکاؤنٹس کے خلاف کارروائی کے لیے پرعزم

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی علی ظفر پیش کش کرچکے ہیں کہ اگر میشا شفیع اپنے الزامات سے دستبردار ہوجائیں تو وہ ہر چیز کو معاف کردیں گے مگر گلوکارہ کی جانب سے ابھی تک معافی نہیں مانگی گئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں