جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

میشا شفیع تنازع: علی ظفر جعلی اکاؤنٹس کے خلاف کارروائی کے لیے پرعزم

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستانی گلوکار علی ظفر اپنے خلاف سوشل میڈیا پر ہونے والے پروپگنڈے سے پریشان ہیں تاہم انہیں امید ہے کہ ایف آئی اے جلد فراہم کردہ اکاؤنٹس کے خلاف سخر کارروائی عمل میں لائے گا۔

تفصیلات کے مطابق میشا شفیع کے ہراسانی کے الزامات اور سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کرنے والے جعلی اکاؤنٹس کے خلاف کارروائی کے لیے گلوکار علی ظفر پرعزم ہیں۔ علی ظفر نے پروپیگنڈے پر مبنی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’یہ لوگ اس حد تک کرچکے ہیں‘‘۔ اُن کا کہنا تھا کہ  ساری معلومات نمبروں کے ساتھ ایف آئی اے کو دے دی گئی، ہر شخص بے نقاب ہوگا اور اُسے قانونی کارروائی کا سامنا کرنا ہوگا۔

اُن کا کہنا تھا کہ بالکل اسی طرح سے سال بھر پہلے بھی پروپیگنڈا کیا گیا تھا، میشا شفیع کے موقف میں کوئی سچائی نہیں، اُن کا صرف ہراسانی کا سوشہ چھوڑ کر میرے پیچھے پڑنا مقصد تھا جس میں وہ ناکام ہوگئیں۔

- Advertisement -

خیال رہے کہ میشا شفیع نے علی ظفر پر ہراساں کرنے کے الزامات عائد کرتے ہوئے عدالت میں درخواست دائر کی تھی تاہم ان کی درخواستیں مسترد کردی گئیں، جس کے بعد علی ظفر نے میشا شفیع پر 100 کروڑ روپے کا ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا ہے۔

قبل ازیں اے آروائی نیوز کے مارننگ شو میں بات کرتے عینی شاہدین نے جیمنگ کے دوران میشا کو  ہراساں کرنے کے الزامات کو رد کیا تھا۔ یاد رہے کہ میشا شفیع نے جیمنگ سیشن کے دوران علی ظفر پر ہراسگی کے الزامات لگائے تھے، البتہ اس سیشن میں‌ موجود دیگر اراکین نے گلوکارہ کے الزامات کو مسترد کیا تھا۔

پروگرام “باخبر سویرا” میں میوزک پروڈیوسر اسد علی کا کہنا تھا کہ علی ظفر اور میشا کو میں بہت قریب سے جانتا ہوں، جیمنگ سیشن پر دونوں بہت خوش تھے، میشا کےالزامات میں صداقت نہیں ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں