لاہور : اداکار و گلوکار علی ظفر نے کہا ہے کہ میں قانون کی نظر میں معاملے سے بری ہوں، میشا شفیع کا جھوٹ ثابت کروں گا، انہوں نے کیس سے متعلق فیصلے کی کاپی سوشل میڈیا پر جاری کردی۔
تفصیلات کے مطابق اداکار و گلوکار علی ظفر نے ان پر ہراسگی کا الزام لگانے والی گلوکارہ میشا شفیع کے معاملے پر کہا ہے کہ قانون کی نظر میں معاملے سےبری ہوگیا ہوں۔
My statement and media talk outside session court in Lahore https://t.co/7E21xX7ViH #FaceTheCourtMeeshaShafi pic.twitter.com/5YqfV1ILH6
— Ali Zafar (@AliZafarsays) April 27, 2019
اب ثبوت کے ساتھ ثابت کروں گا کہ میشاشفیع نے کیسے جھوٹ بولا، اپنے خلاف جھوٹی سوشل میڈیا مہم کا بھی پردہ چاک کروں گا۔ علی ظفر نے مقدمے کے فیصلے سے متعلق عدالتی فیصلے کی کاپی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردی۔
مزید پڑھیں: علی ظفر عدالت میں پیش، میشا شفیع غائب، اسٹار کا قانونی جنگ جاری رکھنے کا اعلان
یاد رہے کہ علی ظفرنے گزشتہ روز لاہورمیں ہتک عزت کے مقدمے کی سماعت کے بعد عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ میری ساکھ کو نقصان پہنچایا گیا اس کا ازالہ ہوناچاہیے۔
علی ظفر نے کہا کہ میشا شفیع ذاتی فائدے کیلئے میری عزت اچھال رہی ہیں،گلوکارہ کینیڈا کی امیگریشن ملنے کے بعد ملالہ یوسف زئی بننا چاہتی ہے۔
خیال رہے کہ عدالت سے میشا شفیع کے ہراسگی کے کیسز خارج کر دیئے گئے ہیں، جب کہ علی ظفر کی جانب سے سو کروڑ روپے کا ہتک عزت کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں علی ظفر کی اہلیہ عائشہ نے بھی اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ مجھے، علی ظفر اور ہمارے خاندان کو جس اذیت سے گزرنا پڑا اسے بیان نہیں کرسکتی، دوستوں کی دھوکا دہی، سوشل میڈیا پر پروپیگنڈے سے آنکھیں کھل گئیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ علی ظفر نے معاف کر بھی دیا تو میں میشا کوعدالت جانے پرمجبور کروں گی، سچائی کی تلاش میں مصروف رہنے والےافراد کی حمایت کا شکریہ ادا کرتی ہوں، شواہد جلد عوام کے سامنے لائیں گے۔