ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

علی ظفر کا میشا شفیع کے خلاف عدالت جانے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: نامور پاکستانی گلوکار علی ظفر نے ساتھی گلوکارہ کے الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں سوشل میڈیا پر الزام تراشی کے بجائے میں میشا کو عدالت لے کر جاؤں گا۔

تفصیلات کے مطابق گلوکارہ میشا شفیع نے کچھ دیر قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ٹویٹ کے ذریعے علی ظفر پر مبینہ جنسی ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا جس کے جواب میں گلوکار نے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے معاملہ عدالت لے جانے کا اعلان کردیا۔

علی ظفر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جواب دیا کہ میں ایک بیٹی اوربیٹےکابا پ ، ایک ماں کابیٹا جبکہ ایک عورت کاشوہربھی ہوں، میں کئی بار اپنی فیملی اور دوستوں کےلئےمشکل وقت میں کھڑارہا۔

اُن کا کہنا تھا کہ مجھےکچھ چھپانےکی ضرورت نہیں،خاموشی میراطرزعمل نہیں تاہم میں الزام کاجواب الزام سےنہیں دوں گا اور  میشا شفیع کے معاملے کو سوشل میڈیا پر لےجانےکے بجائےعدالت لے کر جاؤں گا۔ گلوکار نے میشا شفیع کے الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے مزید کہا کہ میرا یقین ہے کہ ہمیشہ سچ کی جیت ہوتی ہے۔

قبل ازیں میشا شفیع نے علی ظفر پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ  ’میرے ساتھ شوبز میں کام کرنے والے ساتھی علی ظفر نے مجھے ایک سے زیادہ بار  جنسی طور پر ہراساں کیا، یہ سب اُس وقت نہیں ہوا جب میں چھوٹی تھی یا پھر انڈسٹری میں نئی داخل ہوئی تھی، یہ سب کچھ میرے ساتھ دو بچوں کی ماں ہونے کے باوجود ہوا کیونکہ میں خاموش رہنے کو زیادہ اہمیت دیتی ہوں‘۔

واضح رہے کہ علی ظفر اپنے مقبول گانوں کے علاوہ کئی بالی وڈ فلموں میں اداکاری کر چکے ہیں، انہوں نے کوک اسٹوڈیو کے گذشتہ سیزن میں میشا شفیع کے ساتھ ایک گانا بھی گایا تھا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں