تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

سعودی عرب کرفیو: محکمہ تعلیم کا طالب علموں‌ کے لیے اہم اعلان

ریاض: سعودی عرب کے محکمہ تعلیم نے اعلان کیا ہے کہ کرونا وائرس کے پیش نظر رواں سال امتحانات نہیں ہوں گے اور تمام طالب علموں کو اگلی کلاسوں میں ترقی کے دی جائے گی۔

سعودی گیزیٹ کی رپورٹ کے مطابق تمام کلاسوں کے طالب علموں (لڑکے، لڑکیوں) کو رواں سال امتحان دینے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی کیونکہ محکمہ تعلیم نے انہیں اگلی کلاسوں میں پروموٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

محکمہ تعلیم کے فیصلے کا اطلاق ایلیمنٹری، انٹرمیڈیٹ، سیکنڈری سمیت تمام اسکولوں پر ہوگا۔

وزارت تعلیم نے یہ بھی فیصلہ کیا کہ دوسرے سیمسٹر کو 1441 ہجری کے آخر تک حتم کردیا جائے گا اور پہلے سیمسٹر کے رزلٹ کی بنیاد پر طالب علموں کو دوسرے سیمسٹر کے نمبر دے دیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: کرونا وائرس: سعودی عرب میں ایک اور بڑی پابندی عائد

وزیرتعلیم ڈاکٹر حماد الشیخ کا کہنا تھا کہ کرونا کی وبا سے نمٹنے کے لیے حکومت نے اہم اقدامات کیے تاکہ سب کو وائرس سے محفوظ رکھا جاسکے، ہم نے اسی پیش نظر تمام تعلیمی ادارے بند کیے اور اساتذہ سمیت اسکول انتظامیہ کو گھر بیٹھنے کی ہدایت جاری کی۔

اُن کا کہنا تھا کہ رواں سال کے آخر تک اساتذہ دوبارہ معمول کے مطابق ملازمت کریں گے مگر انہیں آپس میں سماجی فاصلہ رکھنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب نے ملازمت پیشہ افراد کے لیے بڑی خوش خبری سنا دی

وزیر تعلیم نے وضاحت کی کہ پرائیوٹ انٹرنیشنل اور خارجی انٹرنیشنل اسکول اگر چاہیں تو سعودی عرب کے فیصلے کی تائید کرلیں اور اگر وہ نہیں چاہتے تو یہ اُن کا اپنا اختیار ہوگا۔

Comments

- Advertisement -