جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

کراچی، نارتھ ناظم آباد میں مبینہ پولیس مقابلہ، 2 ملزمان ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد عبداللہ کالج کے قریب شہری کو لوٹ کر فرار ہونے والے دو ملزمان مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگئے۔

پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے دوران شہری بھی زخمی ہوگیا۔

- Advertisement -

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی شہری کے بارے میں معلومات حاصل کی جارہی ہے، زخمی شخص کے پاؤں میں گولی لگی ہے حالت خطرے سے باہر ہے۔

پولیس حکام کا بتانا ہے کہ ہلاک مبینہ ڈاکوؤں سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے حیدری مارکیٹ کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک ہوئے تھے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ کراچی کے علاقے حیدری میں واقع مارکیٹ کے قریب فائرنگ کے تبادلے میں 2 ڈاکو ہلاک ہوگئے جن کے قبضے سے اسلحہ اور شہری سے چھینا سامان بھی برآمد کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ مقابلے کے دوران ڈاکوؤں کے چار ساتھی فرار ہوگئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں