ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

آلو بینگن دنیا کے 100 بدترین کھانوں میں شامل

اشتہار

حیرت انگیز

یوں تو بیگن کو سبزیوں کا سردار کہا جاتا ہے اور اس کی تاویل یہ پیش کی جاتی ہے کہ اس کے سر پر تاج ہوتا ہے۔ تاہم آلو بینگن کو دنیا کے 100 بدترین کھانوں میں شامل کردیا گیا۔

بیگن کو عام طور پر سبزیوں میں زیادہ مقبولیت حاصل نہیں لیکن وائرل میم پر مسکراہٹوں کے بعد بینگن سے متعلق ہنسی کی ایک نئی وجہ سامنے آگئی ہے۔

یاد رہے چند روز قبل ایک رپورٹر نے اسکول کے ایک طالب علم سے اس کے پسندیدہ مضمون کے بارے میں پوچھا، جس کے جواب میں اس نے بینگن کہا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر میمز کی لائن لگ گئی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ayiiii_bengan fan club (@ayi_bengan)

- Advertisement -

تاہم اب بینگن کو 100 بدترین کھانوں میں شامل کردیا گیا، ٹیسٹ ایٹلس کی جانب سے جاری کردہ فہرست کے مطابق آلو بینگن دنیا کے بدترین کھانوں میں 60ویں نمبر پر ہے۔

رپورٹ کے مطابق آلو بینگن کو 5 میں سے 2.7 ریٹنگ ملی ہے، لیکن سوشل میڈیا صارفین اس سروے کے بعد حیران ہیں کہ یہ کیسے ممکن ہوسکتا ہے۔

ایک بھارتی فوڈ بلاگر نے کہا کہ میں صرف اتنا کہہ سکتا ہوں کہ بادشاہ کا دل ٹوٹ گیا ہے، جبکہ ایک اور صارف نے کہا کہ جیوری کو یقینی طور پر ایشیا ممالک آنا چاہئے اور اصلی آلو بینگن کا مزہ چکھنا چاہئے۔

ایک اور صارف نے کہا کہ غیر ملکی لوگ جو مصالحے کے بغیر کھانا کھانے کے عادی ہیں، انہیں بینگن آلو کے اصل ذائقے کا نہیں پتا۔

ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ ’مسالوں کے ساتھ بینگن برصغیر پاک و ہند میں سب سے قدیم پکوانوں میں سے ایک ہے، آلو بینگن شاید بہترین ڈش نہ ہو لیکن یہ سب سے خراب بھی نہیں‘۔

تاہم مجموعی فہرست میں آئس لینڈ کی ہاکارل  ڈش سرفہرست ہے، جو ایک قومی لذت ہے، اس ڈش کو بنانے کے لیے شارک کو خمیر کیا جاتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں