تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

کابل، امریکی وزیر خارجہ ٹلرسن کا پاکستان سے ڈومورکا مطالبہ

کابل : امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن نے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرے، اب پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات انسداد دہشت گردی کے خلاف کارروائی سے مشروط ہوں گے.

امریکی وزیر خارجہ نے ڈو مور کا مطالبہ کابل میں کیا جہاں وہ غیر اعلانیہ دورے پر پہنچے ہیں انہوں نے کہا کہ امریکا کی جانب سے پاکستان کو دہشت گردوں کے بارے میں واضح بتادیا گیا ہے.

وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے کہا کہ پاکستان سے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی درخواست کی ہے اور اب پاکستان سے امریکا کے تعلقات انسداد دہشت گردی سے مشروط ہوں گے.

ریکس ٹلرسن نے کہا کہ پاکستان کو واضح پیغام میں بتادیا گیا ہے خطے میں مستحکم قیام امن کے لیے دہشت گردوں کے خلاف بلاتفریق اور بے رحم کارروائی کی اشد ضرورت ہے.

خیال رہے امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن جنوبی ایشیا میں کافی متحرک نظر آتے ہیں چنانچہ وہ بھارت، افغانستان اور پاکستان کا دورہ کریں گے اور اس سلسلے میں وہ 24 اکتوبر بہ روز منگل کو پاکستان پہنچ رہے ہیں.

یاد رہے حال ہی میں پاکستان نے امریکن انٹیلی جنس معلومات پر کرم ایجنسی میں کارروائی کرتے ہوئے کینیڈین جوڑے کو تین بچوں سمیت با حفاظت بازیاب کرالیا تھا.


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -