ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

فلسطینیوں کی حمایت میں بیان؟ اسرائیل کا گوتریس سے استعفے کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

فلسطینیوں کی حمایت میں بیان دینے پر اسرائیل نے سیکریٹری جنرل یواین سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا۔

اقوام متحدہ میں اسرائیلی سفیر گیلاد اردن نے آج سلامتی کونسل میں انتونیوگوتریس کے تبصرے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ "ان لوگوں سے بات کرنے کا کوئی جواز یا فائدہ نہیں ہے جو اسرائیل کے شہریوں اور یہودیوں کے خلاف ہونے والے بدترین مظالم پر ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں بس کوئی الفاظ نہیں ہیں۔

- Advertisement -

سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے اپنے خطاب میں فلسطینیوں کی 56سالہ گھٹن کا ذکر کیا تھا۔

گوٹیریس نے کہا تھا کہ 7 اکتوبر کو حماس کے جنگجوؤں کی طرف سے "خوفناک” تشدد کا کوئی عذر نہیں ہے لیکن ساتھ ہی انہوں نے فلسطینیوں کی "اجتماعی سزا” اور اسرائیل کی جانب سے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف بھی خبردار کیا۔

علاوہ ازیں اسرائیلی وزیر خارجہ نے گوتریس سے ملاقات منسوخ کر دی ہے۔ کوہن نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا کہ وہ اقوام متحدہ کے سربراہ کے ساتھ طے شدہ ملاقات نہیں کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں