ممبئی: بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکٹ نے نئی آنے والی فلم ’زیرو‘ کا ٹریلر دیکھا تو وہ شاہ رخ خان کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر عامر خان نے مداحوں کو مطلع کیا کہ انہوں نے آنند ایل رائے کی ہدایت کاری میں بنائی جانے والی فلم ’زیرو کا ٹریلر دیکھ لیا‘، یاد رہے کہ اس فلم کا ٹریلر شائقین کے لیے شاہ رخ خان کی سالگرہ کے روز یعنی دو نومبر کو باقاعدہ جاری کیا جائے گا۔
بالی ووڈ انڈسٹری میں عامر خان وہ واحد شخصیت ہیں جنہوں نے سب سے پہلے یہ ٹریلر دیکھا۔ مسٹر پرفیکٹ اسے دیکھ کر شاہ رخ خان کی اداکاری کے معترف نکلے، انہوں نے دیگر اداکاروں کی بھی تعریف کی۔
Guys, I just saw the trailer of Zero. Just one word… OUTSTANDING!!! Congratulations @aanandlrai ! #Katrina is fantastic! @AnushkaSharma is unbelievable! @iamsrk, you have outdone yourself!
Can’t wait to to watch the film!
Love.
a.
— Aamir Khan (@aamir_khan) November 1, 2018
عامر خان کا کہنا تھا کہ ’میں نے زیرو کا ٹریلر دیکھا جس کے بارے میں صرف یہی کہوں گا کہ یہ بہت زبردست ہے‘۔ مسٹر پرفیکٹ نے ہدایت کار ، کترینہ کیف، انوشکا شرما کے کردار کی بھی تعریف کی جبکہ انہوں نے شاہ رخ خان کو مخاطب کر کے کہا کہ ’تم نے اپنے طور پر سارا کام بہت زبردست کیا’۔
مزید پڑھیں: کنگ اور دبنگ خان کی مداحوں کے لیے عیدی، ”زیرو“ کانیا ٹیزر ریلیز
بالی ووڈ اداکار کا کہنا تھا کہ ’اب مجھ سے فلم کی ریلیز کا انتظار نہیں ہورہا’۔ قبل ازیں شاہ رخ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر عامر خان نے ہمراہ اپنی ایک تصویر شیئر کی۔
Hug from the Thug….!! Beat that! pic.twitter.com/4h0LD0qq1g
— Shah Rukh Khan (@iamsrk) November 1, 2018
یاد رہے کہ ہدایت کار کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ فلم زیرو کا ٹریلر شاہ رخ خان کی سالگرہ کے روز جاری کیا جائے گا اور یہ ہم سب کی طرف سے اُن کے لیے تحفہ ہوگا جبکہ فلم 21 دسمبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔
واضح رہے کہ کنگ خان 2 نومبر کو اپنی 53 ویں سال گرہ منائیں گے۔ ہدایت کار آنند ایل رائے اس سے قبل” تینو ویڈ منو“ جیسی بلاک بسٹر فلم بنا چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کنگ خان کے مداحوں کے لیے خوش خبری، زیرو کے ٹریلر کی تاریخ کا اعلان ہوگیا
دوسری جانب فلم کا پوسٹر بھی جاری کیا گیا جس میں بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کو معذور لڑکی کے طور پر دکھایا گیا وہ وہیل چیئر پر بیٹھی ہوئیں جبکہ کنگ خان اُن کا دل بہلانے کی کوشش بھی کرتے نظر آرہے ہیں۔
#zero .. the film that’s gonna make the difference. Looking forward mere Bhai ‘s @aanandlrai @iamsrk pic.twitter.com/uJsdShO5E5
— Dhanush (@dhanushkraja) October 31, 2018
زیرو میں کنگ خان کے ساتھ کترینا کیف اور انوشکا شرما مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔ فلم میں پہلی بار کنگ خان ایک بونے کے روپ میں نظر آئیں گے۔ کئی معروف فلمی شخصیات مختصر کردار کریں گی، جن میں سلمان خان بھی شامل ہیں۔