تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

اننیا پانڈے نے آریان کو ’جھوٹا‘ قرار دے دیا

بالی ووڈ کے معروف اداکار چنکی پانڈے کی بیٹی اداکارہ اننیا پانڈے نے شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو جھوٹا قرار دے دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ اننیا پانڈے نے آریان خان کو منشیات فراہم کرنے کے حوالے سے اینٹی نارکوٹکس بیورو (این سی بی) کو تفصیلی جواب جمع کروادیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اننیا نے این سی بی کو دیے گئے بیان میں اپنی اور آریان خان کی دوستی سمیت واٹس ایپ چیٹ اور منشیات فراہمی کے حوالے سے بات کی۔

اننیا نے کہا کہ آریان نے این سی بی کو دیے گئے بیان میں میری جانب سے منشیات فراہمی کے حوالے سے جھوٹ بولا ہے۔

مزید پڑھیں: آریان اور اننیا کی ’چیٹ‘ لیک ہوگئی

آریان نے این سی بی کو دیے گئے بیان میں الزام لگایا تھا کہ اننیا نے انہیں اپنی چھوٹی بہن سے چرس لے کر دی تھی اور اننیا نے اپنی چھوٹی بہن کو چرس سمیت پکڑا تھا چونکہ اننیا اپنے والدین کو نہیں بتانا چاہتی تھی لہٰذا اس نے مجھے چرس دی اور اسے تلف کرنے کو کہا اور میں نے ایسا ہی کیا تھا۔

اب اننیا نے اس الزام کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے کبھی آریان سمیت کسی کو بھی منشیات کی آفر نہیں کی اور نہ ہی انہوں نے کبھی کسی کو منشیات کے لیے ادائیگی کی۔

یاد رہے کہ بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے گزشتہ سال اکتوبر میں گرفتار کیا تھا جس میں انہیں ضمانت پر رہا کیا گیا تھا جب کہ حال ہی میں این سی بی نے آریان کو کیس میں کلین چٹ دی۔

Comments

- Advertisement -