جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

انیل کپور اور مادھوری 16 سال بعد ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: ماضی کی مشہور بالی وڈ جوڑی انیل کپور اور مادھوری ڈکشٹ 16 سال بعد ایک ساتھ نظر آئیں گے۔

تفصیلات کے مطابق بالی وڈ کے چمکتے ستارے انیل کپور اور مادھوری ڈکشٹ ایک ساتھ 16 سال بعد فلم میں نظر آئیں گے، انیل کپور اور مادھوری ڈکشٹ نے آخری مرتبہ فلم ’لجا‘ میں ایک ساتھ کام کیا تھا، اب 16 سال بعد یہ دونوں فلم ’ٹوٹل دھمال‘ نامی فلم میں جلوہ گر ہورہے ہیں۔

مادھوری اور انیل نے رام لکھن، پرندہ، پکار اور بیٹا، جیسی کامیاب فلموں میں ایک ساتھ کام کیا ہے، ان دونوں کا گانا ’دھک دھک کرنے لگا‘ آج بھی دلوں کی دھڑکن ہے۔ دونوں اداکاروں پر فلمایا گانا ایک دو تین بھی مداحوں میں کافی مقبول ہے۔

- Advertisement -

بالی وڈ لائف کی رپورٹ کے مطابق فلم ٹوٹل دھمال میں انیل اور مادھوری ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائیں گے، فلم کے ہدایت کار اندر کمار نے اپنے انٹرویو میں خبر کی تصدیق کردی ہے۔

فلم ’ٹوٹل دھمال‘ کی شوٹنگ اگلے سال جنوری میں ممبئی میں شروع ہوگی، ہدایت کار اندر کمار کا کہنا ہے کہ فلم ٹوٹل کامیڈی ہوگی اس لئے انیل کپور اور مادھوری کے مداح کسی رومانوی کہانی کی امید نہ رکھیں۔

ہدایت کار اندر کمار کا کہنا ہے کہ کافی عرصے بعد انیل کپور اور مادھوری کے ساتھ کام کرنے میں کافی مزہ آئے گا اور امید ہے کہ فلم باکس آفس پر کامیاب ہوگی۔

واضح رہے کہ ہدایت کار اندر کمار اس سے قبل انیل کپور اور مادھوری کو لے کر سپر ہٹ فلم ’بیٹا‘ بناچکے ہیں فلم باکس آفس پر کامیاب رہی تھی اور متعدد ایوارڈ اپنے نام کئے تھے۔

فلم ’ٹوٹل دھمال‘ کب ریلیز کی جائے گی اس کا تو اعلان ابھی نہیں کیا گیا تاہم ہدایت کار نے اسے اگلے سال دیوالی کے موقع پر ریلیز کرنے کا خیال ظاہر کیا ہے۔

یاد رہے کہ فلم ’ٹوٹل دھمال‘ 2007 میں ریلیز ہونے والی فلم دھمال کا سیکوئل ہے، جس میں ارشد وارثی، سنجے دت، جاوید جعفری اور رتیش دیش مکھ نے اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں