کیلی فورنیا: دنیا بھر میں لاکھوں دلوں پر راج کرنے والی انجلینا جولی کے ڈاکٹر نے اداکارہ کے حسن اور خوبصورتی کا راز سب کو بتا دیا۔
تفصیلات کے مطابق 42 سالہ اداکارہ جب بھی ٹی وی اسکرین یا پردے پر جلوہ گر ہوتی ہیں تو اپنی اداکاری کے ساتھ خوبصورتی اور حسن کا بھی لوہا منواتی ہیں، انجلینا جولی کی جلد عمر رسیدہ ہونے کے باوجود توانا کیسے نظر آتی ہے یہ راز جلدی امراض کے ماہر ڈاکٹر روہندا رند نے سب کو بتادیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق اداکارہ نے اپنی جلد کو پرکشش بنانے اور خود کو نوجوان رکھنے کے لیے ماہر امراض جلد (ڈرمیٹولوجسٹ) سے رابطہ کیا اور تجاویز مانگیں۔
ڈاکٹر روہندا نے ریڈ کارپٹ تقریب میں انجلینا جولی کے حسن اور نوجوان نظر آنے کے راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ ’اداکارہ کو تھوڑے بہت علاج کی ضرورت ضرور تھی تاہم انہیں وراثت میں ایسی جلد ملی جو عمر رسیدہ ہونے کے باوجود تروتازہ نظر آتی ہے‘۔
مزید پڑھیں: کھانا پکانا سیکھنے کے لیے انجلینا جولی فلموں سے دور
اُن کا کہنا تھا کہ ’جب انجلینا جولی نے اداکاری کے میدان میں قدم رکھا تو اُن کی خواہش تھی کہ جلد کی مکمل حفاظت کریں اور اپنے حسن کو برقرار رکھیں‘۔ اس معاملے میں اداکارہ کو زیادہ محنت کی ضرورت اس لیے نہیں پڑی کہ ان کی والدہ خوبصورت تھیں۔
ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ ’انجلینا جولی اس معاملے میں خوش قسمت ہیں کہ انہیں اپنی جلد کے حوالے سے پریشانی کی ضرورت نہیں کیونکہ ایسی جلد پر سورج کی شعاعیں اور دیگر بیماریاں اثر انداز نہیں ہوتیں‘۔
روہندا کا یہ بھی کہنا تھا کہ انجلینا جولی جب علاج کے لیے آئیں تو اُن کی جلد بہتر حالت میں تھی، اداکارہ کی خوبصورتی میں اضافے کی وجہ جہاں میری ادویات اور تجاویز ہیں وہیں اُن کی اپنی خوراک بھی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہالی وڈ اداکارہ آنجلینا جولی دنیا کی بہترین فیشن آئی کون قرار
واضح رہے کہ انجلینا جولی نے رواں برس مارچ میں ایک سوال کے جواب میں اپنے خوبصورت اور جواں نظر آنے کا سہرا ڈاکٹر روہندا کو دیتے ہوئے کہا تھا کہ اُن کی تجاویز اور آراء کے بعد ہی میرا قدرتی حسن برقرار ہے۔
خیال رہے کہ انجلینا اور بریڈ پٹ کے درمیان 2005 میں بننے والی فلم ’’مسٹر اینڈ مسز اسمتھ‘‘ کی شوٹنگ کے دوران ذہنی ہم آہنگی کافی بڑھ گئی تھی جس کے بعد بریڈ نے اپنی پہلی بیوی جینیفر کو چھوڑ کر 2014 میں جولی سے دوسری شادی کرلی تھی جس کا خاتمہ گزشتہ سال ہوچکا۔
اسے بھی پڑھیں: انجلینا جولی چوتھی شادی کی خواہش مند
برینجلینا کہلائے جانے والے اس جوڑے کی تحویل میں 6 عدد بچے ہیں جن میں سے 2 ان کے اپنے جبکہ 4 گود لیے گئے ہیں۔ دونوں اداکاروں کے درمیان طلاق کے بعد اب تمام بچے اداکارہ کے پاس موجود ہیں۔