جمعرات, مارچ 20, 2025
اشتہار

8 ٹانگوں والے سمندری جانور کا باپ بیٹی پر حملہ، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

آسٹریلیا کے مغربی  علاقے  جیوگرافی بے میں 8 ٹانگوں والے آبی جانور نے باپ اور دو سالہ بیٹی پر حملے حملہ کر کے سب کو حیران کردیا۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جنگلی حیات میں منفرد خصوصیات رکھنے والے آبی جانور آکٹو پس کے حوالے سے آپ شاید بہت کچھ جانتے ہوں مگر آپ کو یہ معلوم نہیں ہوگا کہ آکٹوپس غصہ ہوکر حملہ بھی کرسکتا ہے۔

یہ واقعہ آسٹریلیا  سے تعلق رکھنے والے ماہرِ ارضیات (جیو لوجسٹ) اور مصنف لانس کارلسن کے ساتھ جنوبی علاقے میں واقع ریزوٹ پر پیش آیا۔

انہوں نے بتایا کہ وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ تفریح کی غرض سے جیوگرافی بے گئے، جہاں انہوں نے پانی میں غوطہ لگایا تو اندر موجود آکٹو پس نے اُن پر حملہ کردیا۔

آکٹو پس کے حملے کے بعد لانس فوراً پانی سے باہر نکلے اور کنارے پر آگئے۔ انہوں نے  بتایا کہ میرے ساتھ دو سالہ بیٹی بھی تھی۔

لانس نے بتایا کہ آکٹوپس اُن کی موجودگی کے باوجود کنارے کی طرف آگیا تھا اور اُس نے ہم پر حملہ بھی کیا، جس کی وجہ سے میں خود بھی حیران ہوا، تقریباً بیس منٹ کے بعد وہ تیرتا ہوا دوسری طرف چلا گیا۔

لانس نے آکٹوپس کے حملے کی ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر بھی شیئر کی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں