اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

فواد خان کو فلم خوبصورت میں کیسے کام ملا؟ انیل کپور نے بتا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: معروف بالی ووڈ اداکار اور ہدایت کار انیل کپور نے فواد خان کو اپنی بیٹی کے ساتھ فلم خوبصورت میں کاسٹ کرنے کی وجہ بیان کردی۔

تفصیلات کے مطابق انیل کپور نے بھارت چینل کو دیے گئے ایک انٹرویو میں فواد خان سے متعلق اہم انکشاف کرتے ہوئے انہیں فلم ’’خوبصورت‘‘ میں کاسٹ کرنے کی وجہ بیان کیا۔

بالی ووڈ اداکار کا کہنا تھا کہ فلم کا اسکرپٹ اور تقریباً کاسٹ مکمل تھی مگر ہمیں ایک اچھے ہیرو کی تلاش تھی اور یہی بات سب سے پریشانی کا باعث بنی کیونکہ سونم کے مدمقابل بھارت کا کوئی بھی بڑا اداکار کام کرنے کو تیار نہیں تھا۔

انہوں نے بتایا کہ سونم کپور کے ہیرو کے مرکزی کردار کے لیے ہم نے پہلے بھارت کے نامور اداکاروں کو پیش کش بھی کی مگر انہوں نے کوئی نہ کوئی عذر پیش کر کے انکار کیا مگر ہمیں فلم کرنا تھی اس لیے ہیرو کی تلاش کے کام کو جاری رکھا۔

مزید پڑھیں: سونم کپور فواد خان کے سحر سے باہر نہ نکل سکیں

انیل کپور نے بتایا کہ ہماری تلاش کا کام جاری تھا کہ ایک روز میری بیٹی ریہا کپور نے فواد خان سے متعلق بتایا اور اُن کا کام دکھایا جسے دیکھ کر میں بہت زیادہ متاثر ہوا اور پھر اُن سے رابطہ کر کے ہیرو کے کردار کی پیش کش کی تو انہوں نے فوراً حامی بھر لی۔ اُن کا کہنا تھا کہ فواد کو فلم میں کاسٹ کرنا ہمارے لیے نیک شگون ثابت ہوا اور فلم نے توقع سے زیادہ پزیرائی بھی حاصل کی۔

واضح رہے کہ 2014 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’خوبصورت‘‘ انیل کپور پروڈکشن کے بینر تلے بنائی گئی تھی جس میں پاکستانی اداکار فواد خان نے بالی ووڈ کے لیے ڈیبیو کیا تھا جب کہ اس میں سونم کپور نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں