اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

انیل کپور کا نام، تصویر اور آواز استعمال کرنے پر پابندی عائد

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بھارتی عدالت نے بالی وڈ کے سُپر اسٹار انیل کپور کا نام، تصویر اور آواز بغیر اجازت استعمال کرنے پر پابندی عائد کر دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انیل کپور نے وکیل امیت نائک کے ذریعے دہلی ہائی کورٹ میں اپنی شخصیت کے اوصاف کے غلط استعمال کے خلاف درخواست دائر کی تھی جس پر حکم جاری کیا گیا۔

عدالت نے تفصیلی سماعت کے بعد حکم جاری کرتے ہوئے اداکار کی شخصیت کے اوصاف کا غلط استعمال کرنے سے روکنے کا حکم دیا۔

- Advertisement -

فیصلے کے مطابق کوئی بھی شخص بغیر اجازت انیل کپور کی آرٹیفیشل انٹیلیجنس (مصنوعی ذہانت) کی مدد سے تخلیق کی گئی تصویر، آواز اور نام استعمال نہیں کرے گا۔

فیصلے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انیل کپور نے کہا کہ میں اس عدالتی حکم سے بہت خوش ہوں جو میرے حق میں آیا ہے، مجھے لگتا ہے کہ یہ نہ صرف میرے لیے بلکہ دیگر اداکاروں کیلیے بھی بہت بہت اچھا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں