13 C
Dublin
ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

انمول بلوچ انسٹاگرام پر چھا گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ انمول بلوچ کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ انمول بلوچ نے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں کپڑوں کی مناسبت سے بالوں میں پھول لگائے پوز دیتے دیکھا جاسکتا ہے۔

انمول بلوچ ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ پھول توڑ رہی ہیں۔

- Advertisement -

اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر اپنی رائے کا اظہار بھی کررہے ہیں۔

انمول بلوچ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر، ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

اس سے قبل بھی اداکارہ نے چند تصاویر شیئر کی تھیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔

واضح رہے کہ انمول بلوچ نے حال ہی میں اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’من آنگن‘ میں ’ماہ نور‘ کا مرکزی کردار نبھایا تھا، دیگر کاسٹ میں زین بیگ، عمران اسلم، عالیہ علی، رئید عالم، شازیل شوکت ودیگر شامل تھے۔

قبل ازیں پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں میزبان ندا یاسر نے انمول بلوچ سے پوچھا تھا کہ آپ کے ساتھ زندگی میں کبھی ‏کوئی ستم ہوا ہے، یا آپ نے کسی کے ساتھ کوئی ظلم کیا ہے؟

انمول بلوچ نے بتایا کہ مجھ پر کوئی ستم نہیں ہوا میں نے شاید دوسروں پر کیا ہے، میں چھوٹی تھی تو ساری ڈانٹ بہن کو ‏پڑتی تھیں اور میری ساری غلطیاں معاف ہوتی تھیں۔

اداکارہ کہنا تھا کہ گھر کے سارے کام بھی بڑی بہن سے ہی کروائے جاتے تھے اور میں بچ جاتی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں