تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

کرونا سے صحت یاب ہونے والوں‌ کو سنگین بیماری کا سامنا، ایک اور کیس رپورٹ

بیونس آئرس: ارجنٹائن کے محکمہ صحت نے سیاہ پھپھوندی (بلیک فنگس) کا پہلا کیس رپورٹ ہونے کی تصدیق کردی۔

عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق ارجنٹائن کے محکمہ صحت نے تصدیق کی کہ ایک مریضہ کو بلیک فنگس کے مرض کی تشخیص ہوئی ہے۔

محکمہ صحت نے بتایا کہ مذکورہ خاتون اس سے قبل کرونا سے متاثر ہوئیں تھی، جس کے بعد اُن کا کرونا ٹیسٹ منفی آیا اور صحت یاب ہوئیں۔

خاتون کے اہل خانہ بگڑتی طبیعت کے بعد جب انہیں اسپتال لے کر پہنچے تو ڈاکٹرز نے کچھ ٹیسٹ کیے، جن میں سے ایک کی رپورٹ میں اس بات کا انکشاف ہوا کہ وہ سیاہ پھیپھوندی کے مرض سے متاثر ہوچکی ہیں۔

مزید پڑھیں: گرین فنگس کیا ہے؟ وجوہات اور علامات

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں‌ پھیلنے والی بیماری بلیک فنگس کیا ہے، علامات اور پھیلنے کی ممکنہ وجوہات

اطلاع کے مطابق ریاست فورموسا میں مقیم مذکورہ 47 سالہ مریضہ کو ہائی بلڈ پریشر اور دوسرے درجے کی ذیابیطس کا عارضہ بھی لاحق ہے۔

سیاہ فنگس کیا ہے؟

طبی ماہرین کے مطابق سیاہ فنگس کی بیماری سب سے زیادہ دماغ، ناک اور آنکھوں کو متاثر کرتی ہے ۔ انسان سے انسان کو منتقل نہیں ہوتی لیکن کمزور قوت مدافعت کے حامل انسانوں پر حملہ آور ہو کر  پیچیدہ مسائل پیدا کر  سکتی ہے۔

ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ فنگس کی کئی اقسام ہیں، جن میں بلیک، وائٹ، گرین اب تک سامنے آچکی ہیں، یہ مرض کرونا سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کو لاحق ہورہا ہے، جو بہت خطرناک بات ہے۔

Comments

- Advertisement -