اشتہار

ایک اور غیر ملکی ایئرلائن کا پاکستان کیلئے فضائی آپریشن شروع کرنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ایتھوپین ایئرلائن نے پاکستان کیلئے فضائی آپریشن شروع کرنے کا اعلان کردیا ، پہلے مرحلے میں ہفتہ وار 4 پروازیں چلیں گی۔

تفصیلات کے مطابق ایک اور غیر ملکی ایئرلائن کا پاکستان کیلئے فضائی آپریشن شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

ذرائع نے بتایا کہ ایتھوپین ایئرلائن یکم مئی 2023 سے پاکستان کیلئےفضائی آپریشن شروع کرے گی ، پہلے مرحلے میں ادیس ابابا اور کراچی کے درمیان ہفتہ وار 4 پروازیں چلیں گی۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا تھا کہ ایتھوپین ایئرلائن نے فضائی آپریشن کیلئےاقدامات کو حتمی شکل دے دی ہے، ایتھوپین ایئر لائنز افریقہ میں سب سے بڑی نیٹ ورک آپریٹنگ کیریئر ہے۔

پی آئی اے کا افریقہ کےروٹس کیلئے ایتھوپین ایئرلائن سے کوڈ شروع معاہدہ بھی طے پاچکا ہے۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں