جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

یونان کشتی حادثہ: ایک اور انسانی اسمگلر گرفتار کرلیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

یونان کشتی حادثے کے بعد وفاقی تحقیقات ادارے (ایف آئی اے) کا انسانی اسمگلرز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

اینٹی ہیومن ٹریفکنگ گجرات نے کشتی حادثے میں ملوث ایک اور انسانی اسمگلر کو گرفتار کرلیا۔ انسانی اسمگلر ظفر اقبال کا تعلق گجرات سے ہے جس نے پاکستانیوں سے یورپ بھجوانے کیلیے لاکھوں روپے بٹورے تھے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق لاہور زون نے اب تک 16 انسانی سمگلرز گرفتار کر لیے، کشتی حادثے میں ملوث انسانی اسمگلرز کے خلاف 37 مقدمات درج کر لیے گئے۔

- Advertisement -

ایف آئی اے نے بتایا کہ انسانی اسمگلرز کے خلاف مقدمات لاہور، گوجرانوالہ اور گجرات میں درج کیے گئے، اب تک 108 لاپتا نوجوانوں کے خاندانوں کے ڈی این اے سیمپلز لیے گئے۔

ترجمان نے بتایا کہ ڈی این اے سیمپلز یونان کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے کی شناخت کیلیے لیے گئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں