اتوار, مئی 12, 2024
اشتہار

غزہ پر اسرائیلی بمباری میں ایک اور صحافی شہید

اشتہار

حیرت انگیز

غزہ میں اسرائیلی مظالم کو دکھانے والے صحافی روز نشانہ بن رہے ہیں، گزشتہ روز خان یونس میں اسرائیلی بمباری میں ابو حزروس شہید ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق غزہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینیوں کی نسل کشی جاری ہے، خان یونس، رفاہ اور جبالیہ میں وحشیانہ بمباری سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 165 فلسطینی شہید ہوگئے جس میں ایک صحافی بھی شامل ہے۔

غزہ میں فلسطینیوں کو قحط نے آ گھیرا، تھامس وائٹ نے دل دہلا دینے والی ویڈیو شیئر کر دی

- Advertisement -

غزہ میں اسرائیلی مظالم کو دکھانے والے صحافی ابو حزروس اسرائیلی بمباری کا نشانہ بن کر شہید ہوگئے، ساتھیوں نے میت پر پریس جیکٹ رکھ کر خراج عقیدت پیش کیا۔

صحافی کی نماز جنازہ میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، 7 اکتوبر سے جاری غزہ پر اسرائیلی دہشت جنگ میں اب تک کم از کم 106 صحافی شہید جاچکے ہیں۔

واضح رہے کہ غزہ میں اسرائیلی بم باری نے علاقے کو کھنڈر میں تبدیل کردیا، غزہ میں بنیادی ضروریات کی اشیاء کی شدید قلت درپیش ہے، پینے کا پانی تک نایاب ہوچکا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں