ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

غزہ میں جلد از جلد بھاری مقدار میں امداد پہنچائی جائے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ

اشتہار

حیرت انگیز

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مطالبہ کیا ہے کہ غزہ میں جلد از جلد بھاری مقدار میں امداد پہنچائی جائے۔

رفح کراسنگ پر خطاب کرتے ہوئے انتونیو گوتریس نے کہا کہ غزہ میں اس وقت 20 لاکھ لوگ امداد کے منتظر ہیں جنہیں ہر قسم کی امداد کی ضرورت ہے، وہ بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں ان کی ہر ممکن مدد کی جائے۔

اس سے قبل انتونیو گوتریس نے اسرائیل کی جانب سے غزہ کے اسپتال پر ہونے والے وحشیانہ بمباری کی سخت الفاظ میں مذمت کی تھی۔

- Advertisement -

انہوں نے اپنے بیان میں کہا تھا فلسطینی شہریوں کی ہلاکت سے بہت خوفزدہ ہوں، میرا دل متاثرین کے اہل خانہ کے ساتھ ہے، اسپتالوں اور طبی عملے کو بین الاقوامی انسانی قانون کے تحت تحفظ حاصل ہے۔

گزشتہ روز چین میں پاکستان کے نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے ملاقات کی تھی جس میں غزہ کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں شرکت کے دوران ہونے والی اس ملاقات میں نگراں وزیر اعظم نے انتونیو گوتریس کا سیلاب متاثرین کی مدد و بحالی عمل میں خصوصی دلچسپی پر شکریہ ادا کیا تھا۔

انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی مظالم بند کروانے میں کردار ادا کرے۔

انہوں نے روس، سری لنکا، قازقستان اور کینیا کے صدور سے بھی اسرائیل فلسطین تنازع پر تبادلہ خیال کیا تھا اور کہا تھا کہ غزہ میں اسپتال پر اسرائیل کی بمباری کو دنیا جنگی جرائم کے طور پر دیکھتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں