تازہ ترین

چیئرمین پی ٹی آئی کے بغیر بھی الیکشن ہوسکتے ہیں، نگراں وزیراعظم

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ...

نگراں وزیراعظم لندن پہنچ گئے

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ دورہ امریکا کے بعد...

نگراں حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی کی خوشخبری سنادی

کراچی : نگراں وفاقی وزیر تجارت گوہر اعجاز نے...
Array

شادی کے ایک سال بعد انوشکا نے خاموشی توڑ دی، ناقدین کو کرارا جواب

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما نے کہا ہے کہ لوگ آپ کے بارے میں غلط خبریں پھیلا کر ماں بننے سے پہلے ہی نیا محاذ کھڑا کردیتے ہیں جو بہت زیادہ پریشان کن بات ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ اور سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں جاری ہیں کہ انوشکا اور ویرات کے گھر ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے اسی باعث انہوں نے کوئی نیا پروجیکٹ سائن نہیں کیا۔

بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے انوشکا شرما نے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کو مضحکہ خیز قرار دیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ نہ جانے کیوں لوگ اس طرح کی بے بنیاد باتیں پھیلا کر اپنے آپ کو خوش اور دوسروں پریشان کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: انوشکا نے ورن دھون کو اچھا شوہر قرار دے دیا

اُن کا کہنا تھا کہ ’شادی کو تو آپ خفیہ رکھ سکتے ہیں مگر کوئی بھی عورت نئے مہمان کی آمد کے حوالے سے خبر کو چھپا نہیں سکتی کیونکہ علامات ظاہر ہونے لگتی ہیں‘۔

انوشکا کا کہنا تھا کہ ’مجھے لگتا ہے ساری اداکارؤں کو اس طرح کی صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا ہوگا کیونکہ شادی کے بعد کچھ لوگ آپ کو ہر صورت ماں بنانے کے چکر میں رہتے ہیں، یہ صورتحال ایک لڑکی کے لیے کافی پریشان کن ہوتی ہے‘۔

اسے بھی پڑھیں: انوشکا شرما اچانک بوڑھی ہوگئیں، تصاویر وائرل

بالی ووڈ اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’میں اس طرح کی مضحکہ خیز باتیں سُن کر صرف ہنستی ہوں اور ان پر کوئی توجہ نہیں دیتی کیونکہ میرے خیال سے ایسی باتیں کرنے والوں کو کسی قسم کی کوئی تمیز نہیں ہوتی بس وہ ہروقت پروپیگنڈے ہی کرتے ہیں‘۔

یاد رہے کہ انوشکا اور ویرات کی شادی گزشتہ برس دسمبر میں ہوئی تھی، بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نے شادی کی پہلی سالگرہ پر اپنی اہلیہ کو خوبصورت انگوٹھی تحفے میں دی۔

Comments

- Advertisement -