ممبئی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے بالی ووڈ کی نئی فلم دیکھی اور اپنی اہلیہ انوشکا شرما کی تعریفوں کے پُل باندھ دیے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ویرات کوہلی نے ٹویٹ کیا اور بتایا کہ انہوں نے ’زیرو‘ دیکھی جو انہیں بہت پسند آئی اور وہ بہت زیادہ محظوظ بھی ہوئے۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ ’ہر شخص نے اپنے طور پر بہت اچھا کردار ادا کیا مگر جو انوشکا شرما نے اداکاری کی وہ بہت مشکل رول تھا جسے انہوں نے بہت اچھی طرح سے نبھایا‘۔
Saw @Zero21Dec and loved the entertainment it brought. I enjoyed myself. Everyone played their parts well. Loved @AnushkaSharma performance because I felt it was a very challenging role and she was outstanding. 👌👌
— Virat Kohli (@imVkohli) December 23, 2018
دوسری جانب فلم پر ہونے والی تنقید پر ’زیرو‘ کے مرکزی اداکار شاہ رخ خان نے بھی ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’جن دلوں کو اچھی لگی اُن کا شکریہ‘۔
مزید پڑھیں: ملالہ یوسف زئی کو ’زیرو‘ پسند آگئی
یاد رہے کہ آنند ایل رائے کی ہدایت کاری میں بنائی جانے والی فلم ’زیرو‘ 21 دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنی جس میں شاہ رخ خان (باؤا سنگھ)، انوشکا شرما (عافیہ صدیقی) اور کترینہ کیف (ببیتا کماری) کا کردار ادا کررہی ہیں۔
Jin dilon ko achchi lagi…. shukriya!! https://t.co/I8mlxrz3ox
— Shah Rukh Khan (@iamsrk) December 23, 2018
باؤا سنگھ پستہ قد شخص کا مالک ہے جسے معذور اور سائنسدان عافیہ صدیقی سے محبت ہوجاتی ہے البتہ کہانی میں ایسا موڑ بھی آتا ہے جس کے بعد یہ رومانوی رشتہ ختم ہوجاتا ہے اور پھر بیبتا کماری باؤا سنگھ کے قریب ہوجاتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ خان ایک بار پھر ’ زیرو ‘
یہ بھی یاد رہے کہ گزشتہ روز ملالہ یوسف زئی نے بھی ’زیرو‘ کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’میں نے اپنے اہل خانہ کے ساتھ فلم دیکھی جو بہت زیادہ پسند آئی، شاہ رخ خان نے بہت مشکل کردار ادا کیا‘۔