ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما نے اپنے خاوند اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی سالگرہ پر انہیں انوکھے انداز سے مبارک باد دی۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان آج 5 نومبر کو اپنی 30ویں سالگرہ منارہے ہیں، انوشکا سے ازدواجی بندھن میں بندھنے کے بعد ویرات کوہلی کی پہلی سالگرہ ہے۔
انوشکا شرما نے بھی سالگرہ کے موقع پر بیوی ہونے کا حق ادا کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ویرات کوہلی کو انوکھے انداز سے مبارک باد کی اور رومانوی تصاویر شیئر کیں
مزید پڑھیں: وفاقی وزیر کی انوشکا اور ویرات کو سرکاری مہمان بننے کی دعوت
بالی ووڈ اداکار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لکھا کہ ’اللہ کا شکر ہے آج اُن کی سالگرہ ہے‘۔
دوسری جانب ویرات اور انوشکا کے مداحوں نے پرمسرت موقع پر بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان کو مبارک باد پیش کی اور دونوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
یہ بھی پڑھیں: کیا انوشکا شرما بھی پلیئنگ الیون کا حصہ ہوں گی؟
بھارتی میڈیا کے مطابق انوشکا اور ویرات اتم بدھ آشرام کا دورہ کریں گے جہاں کو سالگرہ کی خوشی میں خصوصی عبادت بھی کریں گے۔
Wishes galore for the Indian captain from the team as he celebrates his 30th Birthday. Here’s to many more match-winning moments and 🏆🏆 in the cabinet.
Full video here – https://t.co/MCnjtfoIuD pic.twitter.com/Yr83r8LPyS
— BCCI (@BCCI) November 5, 2018
واضح رہے کہ انوشکا شرما آج کل اپنی نئی آنے والی فلم ’زیرو‘ کی ریلیز میں مصروف ہیں، اس فلم میں بالی ووڈ اداکارہ ایک امیر گھرانے کی معذور لڑکی کا کردار ادا کررہی ہیں جو فالج کے باعث معذوری کی زندگی گزار رہی ہے۔
یاد رہے کہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی گزشتہ برس دسمبر میں ازدواجی بندھن میں بندھے تھے، اس سے قبل دونوں کے درمیان بہت گہری دوستی بھی تھی اور ذرائع ابلاغ میں اس حوالے سے کئی قیاس آرائیاں بھی سامنے آئیں تھیں۔