بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

سوشل میڈیا پر میرا کوئی اکاؤنٹ موجود نہیں، انور مقصود

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: معروف پاکستانی ڈرامہ نگار اور مصنف انور مقصود نے سوشل میڈیا پر اُن کے ناموں سے بنائے جانے والے اکاؤنٹس کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا سوشل میڈیا پر کوئی اکاؤنٹ موجود نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک اور ٹوئٹر پر انور مقصود کے نام سے اکاؤنٹس موجود ہیں جو کسی بھی بات کو اُن کے منسوب کر کے شیئر کرتے  ہیں۔

حالیہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ وائرل ہوئی جس میں تاثر دیا گیا تھا کہ معروف ڈرامہ نگار نے صرف عمران خان کو لیڈر قرار دیا اور اُن کی شان میں تعریفوں کے پُل باندھے۔

پڑھیں: انور مقصود کی سوانح حیات ’الجھے سلجھے انور‘کی تقریب رونمائی

جب انور مقصود کو اس بات کی اطلاع ملی تو انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنا ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے سب سے معافی طلب کرتے ہوئے کہا کہ ’سوشل میڈیا پر میرا کوئی اکاؤنٹ نہیں، میں عام فون استعمال کرتا ہوں جس سے میسج بھی مشکل سے بھیجا جاتا ہے‘۔

معروف ڈرامہ نگار نے اُن تمام لوگوں سے اپیل کی کہ مجھ سے منسوب کر کے کوئی بیان نہ دیں کیونکہ میں تیس سال سے انڈسٹری میں موجود ہوں اور میں نے کبھی کسی کا برا نہیں سوچا، میرے پاس لیپ ٹاپ یا کوئی جدید موبائل نہیں ہے۔

ویڈیو دیکھیں


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں