اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

مزاحیہ اسٹیج شو، اپارٹمنٹ # 746

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد کی مصروف فضا میں ان دنوں اسٹیج شو’ اپارٹمنٹ نمبر 746‘ قہقہے بکھیرنے میں مصروف ہے، کھیل کو ناظرین کی جانب سے بے پناہ پذیرائی مل رہی ہے۔

تفصیلات کےمطابق کراچی کے ایف ٹی سی آڈیٹوریم میں جاری اسٹیج شو کو شائقین میں بے پناہ پذیرائی مل رہی ہےاور عوام کا کہنا ہے کہ یہ شو اس شہر کی دوبارہ بحال ہوتی رونقوں میں ایک سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔

اپارٹمنٹ نمبر 746 درحقیقت پیٹر شیفر کے کھیل’بلیک کامیڈی‘ کو اردو قالب میں ڈھالا گیا ہے اور اس کے میں مرکزی کردا رمنیب بیگ (عباس) اور فجر شیخ ( آمنہ ) ادا کررہے ہیں جبکہ دیگر اداکاروں میں فراز علی (زیوئیر)، طلال جیلانی ( عبد الحساس)، صبیحہ (زارا) اور زرقا (شکیلہ کا کردار ادا کررہے ہیں، اس شو کی ہدایت کاری کے فرائض میثم رضوی نے انجام دیے ہیں۔

کھیل کی کہانی ایک عباس نامی ایک آرٹسٹ کے گرد گھوم رہی ہے، جس کی زندگی میں سب کچھ ٹھیک ٹھاک تھا اور ایک دن اسے اپنےسسر کا استقبال کرنا تھا جوکہ ایک ریٹائر آرمی جنرل ہیں، اسی دن عباس کا ایک اہم گاہک اس کی پینٹنگ خریدنے بھی آرہا تھا۔

پھر ایسا کچھ ہوتا ہےکہ کھیل کا آئندہ ایک گھنٹہ عباس کی زندگی کا مشکل ترین ایک گھنٹہ بن جاتا ہے اور ناظرین کا یہ ایک گھنٹہ کب ہنستے ہنستے گزرگیا ، انہیں خبر بھی نہیں ہوتی۔70 منٹ دورانیے کا یہ کھیل 3 اگست سے 20 اگست تک ایف ٹی سی آڈیٹیوریم کراچی میں جاری رہے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں