تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

مریم نواز کی تقریر’نفرت انگیز‘ قرار، لندن پولیس سے مقدمہ درج کرنے کی استدعا

لندن: مریم نواز کی  عمران خان کے بچوں کے خلاف نفرت انگیز تقریر کے خلاف سمندر پار پاکستانی نے برطانوی پولیس کو مقدمہ اندراج کے لیے درخواست دائر کردی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق برطانیہ میں مقیم طارق محمود نامی پاکستانی شہری نے لندن کے نواحی علاقے کینٹ کے پولیس اسٹیشن میں مریم نواز کی نفرت انگیز تقریر کے خلاف درخواست جمع کرائی۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ مریم نواز کا بیان نفرت انگیزی کے زمرے میں آتا ہے، اُن کی برطانیہ آمد پر پابندی عائد کی جائے۔

مزید پڑھیں: مریم نواز کا جمائمہ گولڈ اسمتھ کو جوابی ٹوئٹ

درخواست گزار نے بتایا کہ مریم نواز نے آزادکشمیر جلسے میں عمران خان کے بچوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ گولڈ اسمتھ کے پوتے ہیں  اور یہودیوں کی گود میں پل رہے ہیں۔

شکایت کنندہ نے بتایا کہ ’میں نے پولیس سے درخواست کی کہ وہ مریم نواز کے بیان کا جائزہ لے کر اُن کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائے اور ان کی برطانیہ آمد پر پابندی عائد کی جائے‘۔

یہ بھی پڑھیں: جمائمہ گولڈ اسمتھ کا مریم نواز کے بیان پر سخت ردِعمل

واضح رہے کہ طارق محمود ماضی میں نوازشریف کی رہائش گاہ کے باہر متعدد مظاہروں کا انعقاد کرچکے ہیں اور انہوں نے پاکستان پیٹریاٹک فرنٹ کے نام سے ایک تنظیم بھی بنائی ہوئی ہے، جو برطانیہ میں‌ مظاہرے اور دیگر سیاسی سرگرمیوں‌ میں حصہ بھی لیتی ہے۔

Comments

- Advertisement -