ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

جسٹس (ر) مقبول باقر کی بطور نگراں وزیراعلیٰ سندھ منظوری، نوٹیفیکشن جاری

اشتہار

حیرت انگیز

نگراں وزیراعلیٰ سندھ کے لیے جسٹس (ریٹائرڈ) مقبول باقر کی منظوری دے دی گئی گورنر سندھ نے نوٹیفیکشن جاری کر دیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے نگراں وزیراعلیٰ سندھ کے لیے جسٹس (ریٹائرڈ) مقبول باقر کے نام کی منظوری دے دی ہے اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

نامزد نگراں وزیراعلیٰ جسٹس (ر) مقبول باقر کی تقریب حلف برداری کل ہوگی۔ گورنر سندھ ان سے عہدے کا حلف لیں گے۔

- Advertisement -

اس سے قبل وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور اپوزیشن لیڈر رعنا انصار کے درمیان تین روز تک نگراں وزیر اعلیٰ سندھ کے ناموں کے لیے مشاورت کی گئی۔ جسٹس (ر) مقبول کا نام حکومت سندھ کی جانب سے اپوزیشن کے سامنے رکھا گیا تھا اور گزشتہ روز اپوزیشن نے اس نام پر اتفاق کر لیا تھا۔

نگراں وزیراعلیٰ کے نام پر اتفاق ہونے کے بعد گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے اپوزیشن لیڈر رعنا انصار کو فون کر کے یہ مسئلہ خوش اسلوبی سے حل کرنے پر مبارک باد پیش کی اور کہا کہ آپ نے مشکل حالات میں بہترین اپوزیشن لیڈر کا کردار ادا کیا۔

جسٹس (ر) مقبول باقر سندھ کے نگراں وزیر اعلیٰ ہوں گے

رعنا انصار نے بھی اس موقع پر کہا کہ نگراں وزیر اعلیٰ سندھ کے لیے ایسا نام سامنے لایا گیا ہے جس پر صوبہ سندھ کے عوام کو بھی اعتماد ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں