تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

عمران خان نے ارباب نیاز اسٹیڈیم توسیعی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا

پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ارباب نیاز اسٹیڈیم توسیعی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ اکیڈمی بن رہی ہے، اسکول بوائز کی بھی تربیت ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان ارباب نیاز اسٹیڈیم پہنچے جہاں انہوں نے اسٹیڈیم کے توسیعی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ کرکٹ میں زیادہ ٹیلنٹ رکھنے والے خیبر پختونخواہ سے آ رہے ہیں۔ پختونخواہ میں زیادہ سہولتیں دینے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک کرکٹ اکیڈمی بن رہی ہے، اسکول کے لڑکوں کی ٹریننگ ہوگی۔ کرکٹ کا ایک مرکز بھی بنایا جائے گا۔ منصوبے کے لیے فنڈز پوری طرح فراہم کردیے گئے ہیں۔

چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ پختونخواہ میں 100 گراؤنڈز بنا چکے ہیں۔ 20 کروڑ عوام کے لیے آسٹریلیا سے بھی کم گراؤنڈ ہیں۔ ٹیلنٹ کو نکھارنے کے لیے مزید گراؤنڈز بنانے ہوں گے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ اسکول کی سطح پر بھی گراؤنڈ بنانا ہماری ترجیح ہے۔ 70 فیصد آبادی 35 سال سے کم عمر ہے۔ پہلے تحصیل سطح پر اب یو سیز کی سطح پر گراؤنڈز بنائیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یتیم بچوں کے لیے بنائے گئے سینٹر سے متعلق کسی حکومت نے کوشش نہیں کی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -