اشتہار

پولیس آپ کی گرفتاری کیلیے کھڑی ہے؟ فواد چوہدری نے کیا جواب دیا!

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری صبح سے سپریم کورٹ بلڈنگ میں موجود ہیں۔

اس دوران صحافی نے سوال کیا کہ پولیس آپ کی گرفتاری کیلئے باہر انتظار کر رہی ہے؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ ہم بھی یہی پر ہیں دیکھ لیں گے عدالت کا حکم موجود ہے گرفتاری سے منع کیا ہوا ہے۔

فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ جو حالات ہیں لگتا ہےکہیں چیف جسٹس بھی گرفتار نہ ہو جائیں عمران خان کے بعد پارٹی کو سنبھالنے والا بھی تو کوئی ہوناچاہیے پارٹی کی پوری لیڈرشپ ہےعوام ساتھ ہیں۔

- Advertisement -

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری اور سیف اللہ نیازی کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری سمیت 8 افراد نے گرفتاری سے بچنے کے لیے عدالت میں درخواستیں دائر کیں تھے، عدالت سے رجوع کرنے والوں میں فیصل چوہدری، سیف اللہ نیازی اور بیرسٹر گوہر سمیت دیگر شامل تھے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست پر سماعت کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماؤں کی استدعا کو منظور کیا اور کہا کہ وفاق، نیب، ایف آئی اے اور پولیس فواد چوہدری کو گرفتار نہ کرے، اس کیس کی مزید سماعت 12 مئی کو ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں