تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

امریکا: پراسرار ‘ایریا51’ میں داخلے کے 3 خفیہ راستے دریافت

واشنگٹن: امریکی فوج کے زیراستعمال خفیہ علاقے ‘ایریا 51’ میں داخلے کے تین خفیہ راستوں کی دریافت کا انکشاف ہوا ہے، مذکورہ ایریا خلائی مخلوقوں کا گڑھ بھی کہا جاتا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ‘ایریا 51’ میں واقع امریکی فضائیہ اور ایجنسی کے ’نویڈا ٹیسٹ اور ٹریننگ رینج‘ خلائی مخلوقوں کے حوالے سے بہت مشہور ہیں جہاں کی فضائی حدود میں مبینہ طور پر اڑن طشتریاں بھی دیکھی گئی ہیں۔

’ایریا51‘ امریکی ریاست نویڈا میں ایک ایسی وسیع و عریض جگہ کا نام ہے جو ہر وقت فوج کے سخت پہرے میں رہتی ہے جہاں مبینہ طور پر دفاعی صلاحیتوں سے متعلق مختلف منصوبوں پر کام کیا جاتا ہے۔

‘اسکاٹ س’ نامی وی لاگر نے گوگل میپ کے ذریعے مذکورہ ایریا میں داخلے کے تین خفیہ پہاڑی راستے دریافت کیے ہیں، ان کا ماننا ہے کہ وہاں کے اطراف میں واچ ٹاورز بھی قائم ہیں جو نگرانے کے لیے ہمیشہ سرگرم رہتے ہیں۔

امریکی سائنسدان نے خلائی مخلوق سے متعلق انکشاف کردیا

ان کا کہنا تھا کہ تین میں سے ایک پہاڑی راستہ تقریباً 18 میٹر وسیع ہے جبکہ دیگر اس کے مقابلے میں چھوٹے ہیں۔ ایریا کے حدود میں داخلے کے لیے خصوصی وینٹی لیشن پائپس بھی نصب کی گئی ہیں۔

Comments

- Advertisement -