اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

بھارتی اداکار ارمان کوہلی کو اپنی دوست پر تشدد کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بھارتی اداکار ارمان کوہلی کو اپنی دوست نیرو رندھاوا پر تشدد کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بگ باس سے شہرت پانے والے بھارتی اداکار ارمان کوہلی کو اپنی دوست نیرو رندھاوا پر تشدد کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

نیرو رندھاوا کے مطابق ارمان کی جانب سے انہیں پہلی بار تشدد کا نشانہ نہیں بنایا گیا اس سے قبل ان کے درمیان لڑائی جھگڑے ہوتے رہے ہیں، نیرو رندھاوا اور ارمان 2015 سے ایک ساتھ رہائش پذیر ہیں۔

نیرو کے مطابق جب ارمان نے ان پر تشدد کیا گیا وہ اپنے ڈرائیور کے ذریعے قریبی اسپتال پہنچیں اور اسپتال انتظامیہ کی جانب سے پولیس کو واقعے کی اطلاع دی گئی۔

واضح رہے کہ اداکار ارمان کوہلی نے 2013 میں مقبول ٹی وی شو بگ باس میں شرکت کی تھی جہاں ان کے اور تنیشا مکرجی کی دوستی کے چرچے عام تھے۔

اداکار آخری بار سلور اسکرین پر سلمان خان اور سونم کپور کی کامیاب فلم پریم رتن دھن پایو میں نظر آئے تھے، 90 کی دہائی میں ارمان متعدد بالی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں جن میں قہر، اولاد کے دشمن، ویرود، جانی دشمن، دشمن زمانہ ودیگر شامل ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں