24.8 C
Dublin
جمعرات, مئی 30, 2024
اشتہار

کراچی میں ہوٹلز میں لوٹ مار کے بعد ڈاکوؤں نے کوچنگ سینٹرز کا رخ کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ڈاکوؤں نے گلشن معمار میں کوچنگ سینٹر کے اندر گھس کر 15 سے زائد طلبہ کو لوٹ لیا،ڈکیتی کا مقدمہ گلشن معمار تھانے میں درج کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ہوٹلزمیں لوٹ مار کے بعد ڈاکوؤں نے کوچنگ سینٹرز کا رخ کرلیا۔

گلشن معمار میں کوچنگ سینٹر اور سپر ہائی وے پر نجی فیکٹری کے گودام کو لوٹ لیا گیا، دونوں وارداتوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی ہے۔

- Advertisement -

پولیس نے بتایا کہ گلشن معمار میں کوچنگ سینٹر کے پندرہ سے زائد طلبہ کو بھی کلاس روم کے اندر لوٹا گیا۔

فوٹیج میں ڈاکوؤں کو خواتین کے ساتھ بھی لوٹ مار کرتے دیکھا جاسکتا ہے، جس کے بعد ڈاکوؤں کی کوچنگ سینٹر میں ڈکیتی کا مقدمہ گلشن معمار تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔

دوسری واردات میں سپر ہائی وے کے قریب واقع فیکٹری کے گوادم میں مسلح ڈاکوؤں نے لوٹ مار کی، ملزمان نے واردات کے دوران چوکیدار کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں