اشتہار

بھارت کے مذموم مقاصد کو ناکام بناتے رہیں گے، کور کمانڈر کانفرس کے شرکا کا عزم

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: کور کمانڈر کانفرس میں فیصلہ کیا گیا کہ بھارت کے مذموم مقاصد کو ناکام بناتے رہیں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی (ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سربراہی میں کور کمانڈر کانفرنس میں قومی اور علاقائی سیکیورٹی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شرکا نے افغانستان میں پرتشدد واقعات میں کمی اور افغان مفاہمتی عمل میں مسلسل مثبت پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔کور کمانڈر کانفرنس میں بھارتی جارحیت اور اشتعال انگیزیوں پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی۔

- Advertisement -

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر کانفرس میں فیصلہ کیا گیا کہ بھارت کے مذموم مقاصد کو ناکام بناتے رہیں گے۔ شرکا نے مقبوضہ کشمیر میں بےگناہ شہریوں پر بھارتی ظلم وستم اور دہشت گرد تنظیموں کی کھلم کھلاحمایت کو بے نقاب کرتے رہنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سربراہی میں کور کمانڈر کانفرنس میں علاقائی امن کے لیے اٹھائے گئے تمام اقدامات کی حمایت اور ملک میں دیرپا استحکام کے لیے کوششیں جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں