اشتہار

کراچی پولیس آفس حملہ: دہشتگردوں کا کوئی مذہب یا نظر یہ نہیں، آرمی چیف

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل عاصم منیر کراچی پہنچ گئے ہیں انہوں نے گزشتہ روز دہشت گردی کا نشانہ بننے والے پولیس چیف آفس کا دورہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کراچی پولیس آفس واقعے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کی عیادت کی، اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ اور کور کمانڈر کراچی بھی آرمی چیف کے ساتھ تھے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب یا نظریہ نہیں ہوتا، گمراہ کن تصور کو لالچ اور دباؤ سے مسلط کیا جارہا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ انسداد دہشت گردی کیلئے اعتماد اور فریقین کی مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے، پاکستانیوں نے ہمیشہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کو شکست دی ہے۔

No description available.

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم نے دہشت گردی کو ہمیشہ مسترد کیا ہے، ہم بہتر مستقبل کے لئے مل کر دہشت گردی کی لعنت پرقابو پالیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ ریاست اور قوم سیکیورٹی اداروں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

آرمی چیف کو کورہیڈ کوارٹرز میں کراچی پولیس چیف آفس پرحملے سے متعلق بریفنگ دی گئی، جنرل عاصم منیر نے زخمیوں کی عیادت اور صحتیابی کے لئے دعا بھی کی۔

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں