تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

آپریشن رد الفساد کسی خاص قوم یا نسل کے خلاف نہیں، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے کہا ہے دشمن کے عزائم کو قوم خاک ملانے کے لیے پوری قوم پاک فوج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے، پاک فوج کے بہادور جوانوں اور دلیر عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق یہ بات آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے جی ایچ کیو میں منعقد ہونے والی 200 ویں کور کمانڈرز کانفرنس کی صدارت کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کہی۔

کور کمانڈرز کانفرنس میں ملک کے داخلی اور خارجی سیکیورٹی معاملات سمیت پاک افغان سرحد، لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی پر غور و خوص کیا گیا جب کی آرمی چیف نے اپنے دورہ قطر اور عرب امارات کی تفصیلات سے بھی شرکاء کو آگاہ کیا اس کے علاوہ اجلاس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں بہ شمول مقامی پولیس اور رینجرز کی جانب سے پی ایس ایل فائنل کے موقع پر خدمات کو سراہا گیا۔

ccc-post

اجلاس میں آپریشن رد الفساد کے تحت کی گئی کارروائیوں کا بھی جائزہ لیا گیا اور اب تک کی پیش رفت پر اطمینان کااظہار کیا گیا جب کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت مقرر کیے گئے اہداف کے حوالے سے بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور اس کی رفتار اور کامیابیوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اہم فیصلے کیے گئے۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کا کہنا تھا کہ آپریشن رد الفساد دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف ملک کے ہر حصے میں کامیابی کے ساتھ کیا جا رہا ہے جو کسی خاص رنگ، نسل یا ذبان بولنے والوں کے خلاف قطعی نہیں ہے اور ایسا تاثر دینے والے درست نہیں۔

اجلاس میں مردم شماری کے حوالے سے پاک فوج کی خدمات کا بھی جائزہ لیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ مردم شماری کو پُر امن، شفاف اور محفوظ بنانے کے لیے ہرقسم کے اقدامات کیے جائیں گے جب کہ ڈان لیکس، فوجی عدالتیں اور ان عدالتوں کی جانب سے دی گئی پھانسی کی سزاؤں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور مزید فعالیت کے لیے اہم فیصلے کیے گئے۔

Comments

- Advertisement -