آسٹریلیا سے ایک بحری جہاز افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت 21 ہزارٹن یوریا کھاد لیکر گوادر پہنچ گیا اور گوادر بندر گاہ پر لنگر انداز ہوگیا ہے جس کے بعد گوادر بندر گاہ مکمل طور پر فعال ہوگئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق آسٹریلیا سے بحری جہاز MV-KEN SEA کی آمد سے گوادر بندر گاہ پر بیرونی بحری جہازوں کی آمد اور ایشاء کی ترسیل کا عمل شروع ہوگیا ہے۔
واضح رہے کہ گوادر پورٹ سے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کا آغاز 2020ء میں شروع ہوگیا تھا اور افغان ٹرانزٹ کے تحت گوادر پورٹ سے اب تک لاکھوں یوریا کھاد لائی جاچکی ہے۔
افغان ٹرانزٹ ٹریڈ میں باقاعدگی اور گوادر بندر گاہ کی فعالیت سے گوادر بندر گاہ سے بڑے پیمانے پر تجارتی سرگرمیوں کا آغاز ہوگا اور تجارتی سرگرمیوں کے تیز ھونے سے روزگار کے مواقع میں اضافہ ہوگا.
ماہرین کا کہنا ہے کہ گوادر بندر گاہ کے فعال ہونے سے شپنگ انڈسٹری کو بھی فائدا ہو گا اور ایکو سسٹم پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔