ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

اسموگ بے قابو : حکومت کا لاہور میں مصنوعی بارش برسانے پر غور

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : صوبائی دالحکومت لاہور میں اسموگ کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر شہر میں مصنوعی بارش برسانے پر غور شروع کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اسموگ نے لاہور شہر میں پھر سے ڈیرے ڈال لئے ، جس سے فضائی آلودگی میں اضافہ ہونے لگا ہے ، شہر کا مجموعی ائیرکوالٹی انڈیکس دوسو پینتالیس ریکارڈ کیا گیا،جس کے بعد آلودگی کے اعتبار سے لاہور کا شمارپہلے نمبر پر برقرار ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور میں آئندہ 24 گھنٹےمیں بارش کاکوئی امکان نہیں جبکہ بڑھتی اسموگ کےباعث شہریوں کومشکلات کاسامنا ہے، طبی ماہرین نے شہریوں کواحتیاطی تدابیر کے ساتھ گھروں سے نکلنے کا مشورہ دیا ہے۔

- Advertisement -

بڑھتی فضائی الودگی کے پیش نظر پنجاب حکومت نے شہر میں مصنوعی بارش برسانے پر غور شروع کردیا ہے تاہم ہفتے کو اسکول،کالج ودیگرتمام سرکاری اورنجی ادارےبند رہیں گے۔

گذشتہ روز نگراں پنجاب حکومت کی جانب سے تعلیمی اداروں کی بندش اور مارکیٹوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیاتھا، نوٹیفکیشن کے مطابق 18 نومبر کو 10 اضلاع میں اسکول، کالجز اور جامعات بند رہیں گی، مارکیٹیں، دکانیں، جم، سنیما سہ پہر تین بجے کھلیں گے۔

لاہور، ننکانہ صاحبم شیخوپورہ، قصور، گجرات میں تعلیمی ادارے بند رہیں گے، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، حافظ آباد، منڈی بہاؤ الدین پر بھی اطلاق ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں