جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

ونود کھنہ: پاکستان میں پیدا ہونے والا فنکار

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی ووڈ کے معروف اداکار ونود کھنہ کے بچھڑنے پر جہاں اُن کے اہل خانہ شدت غم سے نڈھال ہیں وہیں اُن کے ساتھی فنکار اور مداح بھی جدائی کے غم میں مبتلا ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بالی وڈ کے معروف اداکار ونود کھنہ جو کینسر کے مرض میں مبتلا تھے آج علالت کے بعد 70 برس کی عمر میں ممبئی کے ایک ہسپتال میں انتقال کر گئے۔

لوگوں کے ذہنوں سے ابھی اداکار کی سوشل میڈیا پر جاری ہونے والی تصاویر کے نقوش دھندلے نہیں ہوئے تھے کہ  آج  اُن کے انتقال کی خبر سامنے آگئی جو ساتھی فنکاروں اور مداحوں پر بجلی بن کر گری۔

پڑھیں: ’’ معروف بھارتی اداکار ونود کھنہ انتقال کرگئے ‘‘

پاکستان کے علاقے پشاور میں 1946 کو پیدا ہونے والے ونود کھنہ نے 140 سے زیادہ فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے اور اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا یہی وجہ ہے کہ اُن کے بچھڑنے پر سب ہی رنجیدہ ہیں۔

ساتھی فنکار رجنی کانت نے انتقال کی خبر سُن کر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پیغام شیئر کیا کہ ونود کھنہ ہمارے درمیان ہمیشہ زندہ رہیں گے ، میں اُن کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتا ہوں‘‘۔

فلم ساز کرن جوہر نے اس دکھ کی گھڑی کے موقع پر اپنی فلم باہو بلی کے پریمئیر کی تقریب کو مؤخر کرنے کا اعلان کیا۔

اداکارہ ارشد وارثی نے کہا کہ ’’آج ہم ایک اچھے انسان اور اداکار سے محروم ہوگئے، مجھے فخر ہے کہ ونود اور میرا اسکول ایک ہی تھا‘‘۔

انوشکا شرما نے ونود کھنہ کی جدائی کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ ’’ونود کھنہ ہمارے ہیرو تھے اور وہ ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے‘‘۔

گلوکارہ لتا منگیشکر نے کہا کہ ’’اپنی دور کا بہترین اداکار ہمارے درمیان موجود نہیں، ونود کھنہ کے بچھڑنے سے فلم انڈسٹری کو بہت بڑا نقصان پہنچا ہے‘‘۔

ساتھی اداکار رشی کپور نے ونود کھنہ کی جدائی کا اظہار ان الفاظ سے کیا کہ ’’1946 میں پاکستان کے شہر پشاور میں پیدا ہوکر برٹش انڈیا آنے والا فنکار ہمیں چھوڑ گیا‘‘۔

رشی کپور نے ایک فلم کا پوسٹر بھی اپنے ٹوئٹر پر شیئر کیا جس کے ساتھ انہوں نے تحریر کیا کہ ’’ونود کھنہ مجھے ہمیشہ یاد رہیں گے‘‘۔

بھارتی اداکارہ روینہ ٹنڈن نے ونود کھنہ کی جدائی پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’آج ہم نے ایک سپر اسٹار کو کھو دیا، جو نہ صرف اچھا فنکار تھا بلکہ ایک اچھا انسان بھی تھا‘‘۔

یاد رہے بالی ووڈ ہیرو ونود کھنہ کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور وہ ممبئی کے اسپتال میں زیر علاج بھی تھے، گزشتہ دنوں اُن کی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جس میں وہ بہت کمزور اور کافی بیمار دکھائی دے رہے تھے، ساتھی فنکاروں کو جیسے ہی بیماری کا علم ہوا تو سب سے پہلے عمران خان نے ونود کھنہ کو اپنے اعضاء عطیہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

بالی ووڈ اداکار کے بیٹے اکشے کھنہ والد کے نقشے قدم پر چلتے ہوئے فلم انڈسٹری میں اپنے جوہر دکھا رہے ہیں۔

اہم ترین

عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں

مزید خبریں