جمعرات, مئی 30, 2024
اشتہار

جی 20 اجلاس کے مخفی حقائق پر اروندھتی رائے کی چشم کشا رپورٹ سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دیلی : بھارتی تجزیہ نگار اروندھتی رائے نے جی 20 اجلاس کے حوالے سے مودی سرکار کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا مودی کی پالیسیوں کے خلاف بھارت کے باشعورعوام نے بغاوت کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جی 20 اجلاس کے مخفی حقائق پر اروندھتی رائے کی چشم کشا رپورٹ سامنے آگئی ، بھارتی لکھاری اور تجزیہ نگاراروندھتی رائے نے جی 20 اجلاس کے حوالے سے مودی سرکار کو آڑے ہاتھوں لیا۔

اروندھتی رائے نے کہا کہ عالمی شخصیات جواجلاس میں جمہوریت کاراگ الاپ رہی تھیں انہیں اچھے سےمعلوم ہےبھارت میں کیاہو رہاہے، شرکا کو معلوم ہے کہ نام نہاد جمہوریت کی دعویدار بھارتی ریاست میں مسلمانوں کاقتل عام کیاجارہا ہے۔

- Advertisement -

بھارتی لکھاری کا کہنا تھا کہ اجلاس میں شریک شخصیات کومسلمانوں پر ہونیوالےمظالم کی بھی خبر ہے، اجلاس میں شریک شخصیات کومسلم اکثریتی علاقوں میں ہندوؤں کی نجکاری کے گھناؤنے کردار کی بھی خبر ہے، جمہوریت کےعلمبردار جانتےہیں کون سی نام نہادمذہبی جماعتوں کےزیراثربھارت میں مسلمانوں پرعرصہ حیات تنگ کیاجا رہا ہے۔

روندھتی رائے نے واضح اشارہ دیا کہ کس طرح انتہا پسند تنظیمیں للکارتے ہوئےمسلمان خواتین کی عصمت دری کا مطالبہ کرتےہیں۔

تجزیہ نگار نے پر زور مذمتی لہجے میں کہا کہ اجلاس میں شریک منافقانہ طرز اپنائے افراد بھارت میں ہونےوالے مظالم سےباخبر ہیں، مودی کا ہندوستان تاریخ کے نازک ترین دور سے گزر رہا ہے، یہ حقیقت انتہائی مضحکہ خیز ہے ، 1.4 بلین آبادی والے ملک کی جمہوری پالیسی انتہائی ناقص ہے۔

اروندھتی نےمودی کی پالیسیوں کو فاشزم کا نام دیا اور کہا دنیاکو یہ لگتا ہے، اس نام نہاد جمہوری ریاست کے غیرانسانی اورغیرمنصفانہ فیصلوں سےدنیا کوفرق نہیں پڑےگا تو یہ بالکل غلط ہے۔

بھارتی لکھاری نے عالمی سربراہان کوجھنجھوڑتے ہوئے کہا کہ دیکھیں آپ لوگ کس کی حمایت میں بھارت آئے ہیں،نام نہاد جمہوریت پرستوں کا یہ رویہ بہت خطرناک ہے، جس کے اثرات صرف بھارت تک نہیں بلکہ دور تک جائیں گے، ہمیں یہاں کسی سے توقعات نہیں کہ وہ ان معاملات کی سنگینی کو سمجھے گا کیونکہ ان لوگوں کی آنکھوں پرڈالرکی پٹی بندھی ہے۔

انھوں نے خبردار کیا کہ انہی حالات میں ملک جلد افراتفری کا شکار ہوگا ، پھر ملین ڈالرز کی ڈیل بھی ان کےکچھ کام نہ آئے گی۔

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں