کراچی: اے آر وائی ڈیجیٹل کی پیشکش ہمایوں سعید اور عائزہ خان کے نئے ڈرامے ’میرے پاس تم ہو‘ کا ٹیزر ریلیز ہوتے ہی مقبول ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق معروف اداکار ہمایوں سعید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے نئے ڈرامے ’میرے پاس تم ہو‘ کا ٹیژر شیئر کیا جو مداحوں کو بھا گیا، ڈرامے کی پہلی قسط 17 اگست کو نشر کی جائے گی۔
ٹیژر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عائزہ خان ہمایوں سعید کی اہلیہ کا کردار ادا کررہی ہیں، ہمایوں سعید کہتے ہیں کہ مجھے کبھی لگا نہیں کہ میرے پاس بڑی گاڑٰ نہیں ہے، بنگلہ نہیں ہے، تنخواہ سے زیادہ پیسے نہیں ہیں، پتا ہے کیوں کیونکہ میرے پاس تم ہو۔
ہمایوں سعید ایک اور ڈائیلاگ میں کہتے ہیں کہ اگر تم یاد آؤ تو فون کرلوں جس پر عائزہ کہتی ہیں پوچھ کیوں رہے ہو کرلینا فون، ہمایوں سعید پھر کہتے ہیں اگر زیادہ یاد آؤ تو پھر فون کرلینا چلو جاؤ۔
Sharing the first teaser of my upcoming serial #MerePaasTumHo. Hope you guys like it pic.twitter.com/qAMipJsmXm
— Humayun Saeed (@iamhumayunsaeed) July 31, 2019
ڈرامے میرے پاس تم ہو کا ٹائٹل سونگ بھی مداحوں کو پسند آیا ہے جس کے بول ہیں کہ ’میں سمجھا کہ تم ہو تو کیا اور مانگوں، میرا یہ بھرم تھا میرے پاس تم ہو۔‘
ڈرامے کی کہانی تین کرداروں عائزہ خان، کبریٰ خان اور ہمایوں سعید کے گرد گھومتی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈرامہ لو ٹرائنگل ہوگا اس کی کہانی بالکل منفرد ہے۔
میرے پاس تم ہو کی ہدایت کاری کے فرائض ندیم بیگ نے انجام دئیے ہیں جبکہ اس کی کہانی خلیل الرحمان قمر نے لکھی ہے۔
اداکار ہمایوں سعید کی ڈراموں میں واپسی چار سال بعد ہورہی ہے اس سے قبل انہوں نے کامیاب فلم جوانی پھر نہیں آنی ٹو میں اداکاری کے جوہر دکھائیں تھے۔